PDA

View Full Version : ملتان: شیر شاہ بند پر باراتیوں کی کشتی الٹ گ&#



intelligent086
09-15-2014, 07:44 AM
ملتان: شیر شاہ بند پر باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 14 افراد جاں بحق

http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-14-14/news_big_images/236646_76608918.jpg


ملتان میں شیر شاہ بند پر کشتی الٹنے سے دولہا سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ ہیڈ محمد والا کے قریب بھی کشتی الٹ گئی، 7 میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا، دو کی تلاش جاری
ملتان: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) ملتان میں شیر شاہ بند کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دولہا سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بستی چناب سے ملتان آ رہی تھی کہ کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ کشتی میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے جو کہ سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔ واقعہ میں دولہا بھی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق دولہا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تاہم دلہن کو بچا لیا گیا. دلہن مشعل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کشتی میں تقریبا 30 کے قریب سیلاب متاثرین سوار تھے. ملاح کی توجہ ہیلی کاپٹر کی طرف تھی کہ اچانک کشتی الٹ گئی اور یہ اندوہناک حادثہ پیش آ گیا. وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کشتی الٹنے کے واقعہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی پانی میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کشتی حادثہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا ہے.

Admin
08-18-2015, 09:22 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:37 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif