PDA

View Full Version : ایک نگر میں ایسا دیکھا دن بھی جہاں اندھیر



intelligent086
09-10-2014, 08:42 AM
ایک نگر میں ایسا دیکھا دن بھی جہاں اندھیر

پچھلے پہر یوں چلے اندھیری جیسے گرجیں شیر
ہوا چلی تو پنکھ پنکھیرو بستی چھوڑ گئے
سونی رہ گئی کنگنی، خالی ہوئےمنڈیر
بچپن میں بھی وہی کھلاڑی بناہے اپنا میت
جس نے اونچی ڈال سے توڑے زرد سنہری بیر
یارو تم تو ایک ڈگر پر ہار کے بیٹھ گئے
ہم نے تپتی دھوپ میں کاٹے کڑے کوس کے پھیر
اب تواس دیس میں یوں آیا سیلاب
کب کی کھڑی حویلیاں پل میں ہوگئیں ڈھیر

Dr Danish
09-22-2015, 10:04 PM
Umda intekhab
Thanks for sharing@};-

intelligent086
09-24-2015, 12:48 AM
پسندیدگی کا شکریہ