PDA

View Full Version : تو ہے یا تیرا سایا ہے



intelligent086
09-10-2014, 02:25 AM
تو ہے یا تیرا سایا ہے بھیس خدائی نے بدلا ہے
دل کی حویلی پر مدت سے
خاموشی کا قفل پڑا ہے
چیخ رہے ہیں خالی کمرے
شام سے کتنی تیز ہوا ہے
دروازے سر پھوڑ رہے ہیں
کون اس گھر کو چھوڑ گیا ہے
تنہائی کو کیسے چھوڑوں
برسوں میں ایک یار ملا ہے
رات اندھیری ناو ساتھی
رستے میں دریا پڑتا ہے
ہچکی تھمتی ہی نہیں ناصر
آج کسی نے یاد کیا ہے

Admin
09-10-2014, 07:58 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-26-2015, 12:47 AM
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ