PDA

View Full Version : گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ



intelligent086
09-10-2014, 12:42 AM
گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ
بستی اب کے ایسی اجڑی گھر گھر پھیلا سوگ

سارا سارا دن گلیوں میں پھرتے ہیں بے کار
راتوں اٹھ اٹھ کر روتے ہیں اس نگری کے لوگ

سہمے سہمے سے بیٹھے ہیں راگی اور فنکار
بھور بھۓ اب ان گلیوں میں کون سناۓ جوگ

جب تک ہم مصروف رہے یہ دنیا تھی سنسان
دن ڈھلتے ہی دھیان میں آۓ کیسے کیسے لوگ

ناصر ہم کو رات ملا تھا تنہا اور اداس
وہی پرانی باتیں اس کی وہی پرانا روگ

Admin
09-10-2014, 08:07 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-26-2015, 12:44 AM
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ