PDA

View Full Version : فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہو



intelligent086
09-04-2014, 08:43 AM
فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہو
جتنے دور جاتے ہو، اتنے پاس آتے ہو
رات ٹوٹ پڑتی ہے جب سکوتِ زنداں پر

تم مرے خیالوں میں چھپ کے گنگناتے ہو
میری خلوتِ غم کے آہنی دریچوں پر
اپنی مسکراہٹ کی مشعلیں جلاتے ہو
جب تنی سلاخوں سے جھانکتی ہے تنہائی
دل کی طرح پہلو سے لگ کے بیٹھ جاتے ہو
تم مرے ارادوں کے ڈوبتے ستاروں کو
یاس کی خلاؤں میں راستہ دکھاتے ہو
کتنے یاد آتے ہو، پوچھتے ہو کیوں مجھ سے
جتنا یاد کرتے ہو اُتنے یاد آتے ہو
***