PDA

View Full Version : آپ میں سے سچا مسلمان کون ہے ؟



intelligent086
09-03-2014, 01:38 AM
بھولے بادشاہ نے صدقے کے دو بکرے لائے ، مگر اُنہیں بکرا ذبح کرنا نہیں آتا تھا ، بیگم صاحبہ نے مشورہ دیا کہ کسی کو ساتھ لے آئیں ۔ بھولے بادشاہ ایک ہاتھ میں وٹی پکڑے اور دوسرے ہاتھ سے اُس پر چھری تیز کرتے ہوئے گھر سے نکلے سامنے ہی تھڑے پر چاچا جی اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے ۔
بھولے بادشاہ - آپ میں سے سچا مسلمان کون ہے ؟
شکور بھائی - بھولے میرا خیال ہے کہ میں ہوں ۔
بھولے بادشاہ - آئیں میرے ساتھ ۔ اور بھولے بادشاہ اُنہیں لیکر اپنے گھر میں داخل ہوئے ، بکروں کے پاس پہنچ کر بھولے بادشاہ سے چھری شکور بھائی کو دی اور کہا ۔
بھولے بادشاہ - شکور بھائی! یہ بکرے تو ذبح کر دیں ۔ شکور بھائی نے تکبیر پڑھی اور ایک بکرا ذبح کر دیا ۔
شکور بھائی - بھولے میں اس کی کھال اُتارتا ہوں تم دوسرا بکرا ذبح کرنے کے لیے کسی اور کو لے آؤ ۔
بھولے بادشاہ ایک بار پھر گھر سے نکلے اس بار اُن کے کپڑے خون سے رنگے ہوئے تھے ۔
بھولے بادشاہ - اور کوئی سچا مسلمان ؟
اس بار لوگوں نے گھبرا کر چاچا جی کی طرف اشارہ کر دیا ۔
چاچا جی - بھولے ، یہ سب بکواس کر رہے ہیں میں تو ان سب سے یہ کہنے آیا تھا کہ پرسوں سے کیبل نہیں آ رہا ۔

BDunc
09-15-2014, 01:47 PM
Tauba hahaha