PDA

View Full Version : شهد اور دار چيني كے فوايد



CaLmInG MeLoDy
08-28-2014, 12:15 PM
شهد اور دار چيني كے فوايد

س امر کامشاہدہ کیا گیا ہے کہ شہد اور دارچینی (پوڈر) بہت سی بیماریوںا کے لیے اکثیر کا درجہ رکھتے ہیں ۔ شہد دنیا کے تقریبا ہر ملک میں پیدا ہوتا ہے ۔موجودہ زمانے کے سائنس دان (ڈاکٹرز) بھی اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ شہد بہت سی بیماریوں کا شافی علاج ہے ۔ شہد کو کسی بھی بیماری میں بغیر کسی نقصان ( Side Effect)کے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آج کے دور کے ماہرین طب(ڈاکٹرز) اس بات پہ متفق ہیں کہ شہد اگرچہ اپنے اندر مٹھاس رکھتا ہے ۔ لیکن اگر اسے بطور دوا مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ شوگر(Diabetics)کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ کینڈا میں چھپنے والے ایک رسالہ ہفت روزہ ورڈنیوز (World News) کے شمارہ 17جنوری1995ء میں شہد اور دار چینی کے استعمال سے ڈاکٹروں کے تجربات کی روشنی میں مندرجہ ذیل بیماریوں میں استعمال سے کامیاب علاج ممکن رہا ۔





(Heart Diseases)


۔ دل کی بیماریاں





طریقہ استعمال :
شہد اور دارچینی کا آمیزہ بنا لیں اس آمیزے کو جام یا جیلی کی جگہ سلائس پر لگا لیں اور اسے ناشتہ میں بلا ناغہ استعمال کریں ۔ اس کا استعمال شریانوں سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے اور مریض کو دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے ۔
وہ اشخاص بھی جنہیں دل کا دورہ ہوچکا ہو اگر وہ متواتر استعمال کریں تو دوسرے اٹیک سے کوسوں دور یعنی محفوظ رہیں گے ۔ اس آمیزے کا لگا تار استعمال ، سانس کی تنگی دور کرتا ہے اور دل کی دھڑکن کو تقویت دیتا ہے ۔
امریکہ اور کینڈا میں مختلف ہسپتالوں میں لوگوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی ہے شریانیں اور دل کی نالیاں سخت ہوتی جاتی ہیں اور ان میں تنگی پیدا ہونے لگتی ہے ۔ درج بالا نسخہ سے یہ تکالیف بھی دور ہو جاتی ہیں۔





(Arthritis)


۔ ہڈیوں کا بھر بھرا پن اور دوسری تکالیف






اتھرائیٹس کے مریض روزانہ دو دوفعہ (صبح و شام ) شہد او ر دارچینی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
طریقہ استعمال :
ایک کپ گرم پانی لیں اور اس میں دو چمچ شہد اور چھوٹا چائے کا چمچ دارچینی پوڈر حل کر لیں ۔ اگر اس کا لگا تار استعمال جاری رکھا جائے تو پرانے سے پرانے مریض بھی شفا یاب ہو جاتے ہیں ۔
کوپن ھیگن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹروں نے صرف ایک چمچ شہد اور آدھے چائے کے چمچ کے برابر دار چینی ایک کپ نیم گرم پانی میں ناشتہ سے پہلے استعما ل کروائی تو ہفتہ کے اندر اندر 200 مریضوں میں سے 73 مریض درد سے مکمل آرام پاگئے اور ایک مہینے کے اندر اندر سارے ہی مریض شفا یاب ہوگئے اور جو اشخاص چلنے پھرنے سے قاصر تھے وہ بھی بغیر تکلیف کے چلنے پھرنے لگے ۔





(Bladder Infection)


۔مثانہ کا انفیکشن






د و کھانے کے چمچے دار چینی پوڈر اورا یک چائے کے چمچ کے برابر شہد کو نیم گرم پانی میں حل کر کے پی لیں ۔ یہ مثانے میں موجود مضر جراثیم کو تلف کر دیتا ہے ۔





(Toothache)


۔دانت درد






ایک چائے کے چمچ برابر دار چینی پوڈر کو پانچ چائے کے چمچ برابر شہد میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو دکھنے والے دانت یا دانتوں پراس وقت تک ملتے رہیں ۔ جب تک درد کا آرام نہ آجائے۔ یہ پیسٹ دن میں تین بار تک استعمال کیا سکتا ہے ۔





(Cholesterol)


کولیسڑول






کولیسٹرول کے لیے دو کھانے کے چمچ شہد اور تین چائے کے چمچ دار چینی کے لے کر 16 اونس قہوہ (چائے) میں حل کریں اور محلول جب ہائی کولیسٹرول کے مریض کو پلا یا گیا تو دو گھنٹے کے اندر اندر اس کا بلڈ کولیسڑول دس فی صد تک کم ہوگیا ۔ اگر یہ نسخہ دن میں تین بار استعمال کریں تو پرانا اورخطر ناک حدتک بڑھا ہوا کولیسڑول بھی نارمل ہو جاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر روزمرہ خوراک کے ساتھ شہد استعمال کیا جائے تو کولیسٹرول کا پرابلم پیدا ہی نہیں ہوتا۔





(Cold)


۔ نزلہ ، زکام






جن لوگوں کوعام یا شدید قسم کا نزلہ ، زکام ہو وہ کھانے کے ایک چمچ برابر نیم گرم شہد میں چوتھائی (1/4) چمچ دار چینی کا پوڈر ڈال کر دن میں تین بار استعمال کریں ۔ اس کے استعمال سے پرانی ، کھانسی اور نزلہ ، زکام کے علاوہ ناک کی بندش وغیرہ ( Sinuses) بھی دور ہوجاتی ہے ۔





(Upset Stomach)


۔ معدہ کی خرابی






شہد اور دار چینی کا استعمال معدے کے درد اور السر وغیرہ کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے ۔





(Gas)


۔ گیس






انڈیا اور جاپان میں کئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اگر شہد او ردار چینی پوڈر استعمال میں لایا جائے تو معدے کی گیسز فوری طور پر خارج ہو جاتی ہیں۔





(Immune System)


۔ مدافعتی نظام






شہد اور دار چینی کا روزانہ استعمال مدافعتی نظام کو طاقت ور بنا دیتا ہے ۔ انسان بیکٹیریا اور وائر ل انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے ۔ سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ شہد میں مختلف وٹامن اور آئرن (لوہا) ایک بڑی تعداد میں موجود ہے اور اس کا لگا تار استعمال خون کے سفیدذرات کو تقویت دے کر بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن کے حملہ سے محفوظ رکھتا ہے ۔





(Indigestion)


۔ بدہضمی






کھانے کے دو چمچ شہد پر دارچینی پوڈر چھڑک کر کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے معدے کی تیزابیت ، بد ہضمی اور پیٹ کے بھاری پن سے نجات ملتی ہے اور ہر قسم کا کھانا ہضم ہو جاتا ہے ۔





(Influenza)


۔انفلوئنزا






سپین کے ایک سائنسدان نے ثابت کیا کہ شہد میں ایسی تاثیر ہے جو انفلوئنزا کے جراثیم کو ہلاک کرتی ہے اورانسان فلو سے محفوظ رہتا ہے ۔





(Logevity)


۔دیر پا ، خوش و خرم زندگی






شہد اور دار چینی سے بنائی گئی چائے اگر لگاتار استعمال کی جائے تو اس سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔
o چار چمچ شہد لیں o ایک چمچ دار چینی کا پوڈر oاور تین کپ پانی تینوں کو ابال لیں کہ چائے کی شکل بن جائے ۔ ایک چوتھائی کپ یہ چائے دن میں تین بار استعمال کریں اس سے آپ کی جلدتروتازہ رہے گی اور بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہوں گے ۔ اس سے زندگی کا دورانیہ بھی بڑھنے کی امید ہے اور یہ اتنی طاقتور ہے کہ اس سے سو سال کا بوڑھا بھی بیس سالہ نوجوان کی طرح چاک وچوبند ہو جائے گا۔





(Weight Loss)


۔وزن کم کرنے کے لئے






روزانہ ناشتہ سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے شہد اور دار چینی پوڈر کا ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں استعمال کریں ۔ اس کے لگاتار استعمال سے بد صورت آدمی بھی خو ش شکل ہوجا تا ہے۔ اس کا لگاتار استعمال جسم میں چربی کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے اگرچہ کہ کوئی شخض زیادہ کولیسٹرول والی خواراک استعمال کر رہا ہو۔





(Cancer)


۔ کینسر






جاپان اورآسٹریلیا میں ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق معدہ کا پرانا کینسر اور ہڈیوں کا کینسر کامیابی سے کنٹرول کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی بیماری میں مبتلا اشخاص کو روزانہ ایک چائے کا چمچ دار چینی پوڈر اور ایک کھانے کا چمچ شہد میں ملا کر دن میں تین دفعہ ایک ماہ تک لگا تار استعمال کرنا چاہیے۔





(Fatiue)


۔نقاہت ، کمزوری ، تھکاوٹ وغیرہ






تاز ہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد کا میٹھا نقصان کی بجائے جسم کے لئے مفید ہے خصوصا بڑی عمر کے لوگ جنہوں نے شہد اور دار چینی پوڈر ہم وزن استعمال کیا وہ زیادہ چاک و چوبند نظر آئے۔ ڈاکٹر ولیم جنہوں نے یہ تحقیق کی ہے کہتے ہیں کہ کھانے کا آدھا چمچ شہد ایک گلاس پانی میں حل کر کے اوپر دار چینی کے پوڈر کا چھڑکاؤ کر کے اگر دانت صاف کرنے کے بعد خالی پیٹ او رپھر سہ پہر 3 بجے تک استعمال کیا جائے توان اوقات میں پیدا ہونے والی مدافعاتی کمی کو کم کر کے قوت مدافعت کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بحال کر دیتا ہے ۔

UmerAmer
08-28-2014, 12:58 PM
Very Nice
Keep it up

intelligent086
08-28-2014, 03:28 PM
شہد اور دارچینی کی افادیت میں کوئی شک نہیں
اتنی اہم اور مفصل معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ
ایسے تھریڈز فورم کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں

Mrs.Qaisar
08-28-2014, 03:49 PM
wah....bht zabardast thread...........:)

ayesha
08-28-2014, 08:19 PM
:Nice:

Ainee
08-30-2014, 01:26 AM
wonderful sharing