PDA

View Full Version : ویسٹ لینڈ



intelligent086
08-22-2014, 03:06 AM
(ایسٹ کی مشہور نظمWaste Landسے متاثر ہو کر)


ترے بغیر سرد موسموں کے خوشگوار دن اُداس ہیں
فضا میں دُکھ رچا ہُوا ہے!
ہَوا کوئی اُداس گیت گنگنا رہی ہے
پھُول کے لبوں پہ پیاس ہے
ایسا لگتا ہے
ہَوا کی آنکھیں روتے روتے خشک ہو گئی ہوں
صبا کے دونوں ہاتھ خالی ہیں

کہ شہر میں ترا کہیں پتہ نہیں
سانس لینا کِس قدر محال ہے!
اُداسیاں ___اُداسیاں
تمام سبز سایہ دار پیڑوں نے
ترے بغیر وحشتوں میں اپنے پیرہن کو تار تار کر دیا ہے
اب کسی شجر کے جسم پر قبا نہیں
سُوکھے زرد پتے
کُو بہ کُو تری تلاش میں بھٹک رہے ہیں
اُداسیاں ____اُداسیاں
مرے دریچوں میں گلابی دھُوپ روز جھانکتی ہے
مگر اب اس کی آنکھوں
وہ جگمگاہٹیں نہیں
جو تیرے وقت میں زمین کے صبیح ماتھے پر

سُورجوں کی کہکشاں سجانے آتی تھیں
زمین بھی مری طرح ہے!
ترے بغیر اس کی کوکھ سے اب بھی
کوئی گُلاب اُگ نہ پائے گا
زمین بانجھ ہو گئی ہے
اور مری رُوح کی بہار آفریں کوکھ بھی!
میری سوچ کے صدف میں
فن کے سچے موتی کس طرح جنم لیا کریں
کہ میں سراپا تشنگی ہوں
اور دُور دُور تک____وصالِ اَبر کی خیر نہیں !
میرے اور تیرے درمیان

پانچ پانیوں کے دیس میں
(کچے گھڑے بھی تو میری دسترس سے دُور ہیں )
میں شعر کس طرح کہوں
میری سوچ کے بدن کو،تُو،نمو تو دے
میں ترے بغیر’’ویسٹ لینڈ‘‘ ہوں !

Daniel-7
08-22-2014, 01:22 PM
Bahot khoob!!! Bahot achhe peshkash.

Ali_
09-15-2014, 06:26 PM
T4$ Keep It Up