PDA

View Full Version : کنگن بیلے کا



intelligent086
08-20-2014, 06:49 AM
اُس نے میرے ہاتھ میں باندھا
اُجلا کنگن بیلے کا
پہلے پیار سے تھامی کلائی
بعد اُس کے ہولے ہولے پہنایا
گہنا پھُولوں کا
پھر جھُک کر ہاتھ کو چُوم لیا!
پھُول تو آخر پھُول ہی تھے
مُرجھا ہی گئے
لیکن میری راتیں ان کی خوشبو سے اب تک روشن ہیں
بانہوں پر وہ لمس ابھی تک تازہ ہے
(اک صنوبر پر اِک چاند دمکتا ہے)
پھُول کا کنگن
پیار کا بندھن
اَب تک میری یاد کے ہاتھ سے لپٹا ہُوا ہے

Ali_
09-16-2014, 07:35 PM
Zabardast t4$