PDA

View Full Version : کہ کسی طور، کسی طور تو یہ رات کٹے



Black Pearl
08-19-2014, 04:17 PM
آج کی رات بہت کٹھن ہے
.آج کی رات بہت ظالم ہے
آج کی رات میرے پاس چلے آؤ
کہ کسی طور، کسی طور تو یہ رات کٹے

میں نے تو تنہا ہی گزار لی ہیں راتیں ساری
پھر کیوں آج تم بہت یاد آتے ہو.
آخر کیا بات ہے اس قدر آج کی شب
آنسو بن بن کے میری آنکھوں سے بہے جاتے ہو

تونہ تھا تو بھی آباد تھی دنیا میری.
تیرے بنا بھی زندگی مسکراتی تھی
.یہ کیا ہوا تیرے آنے سے کہ راتیں بدلیں
میرے دن میری بہت سی باتیں بدلیں
تو نہ تھا تو بھی تو حسین تھے منظر
مگر یہ کیا ہوا میرے مولا میری آنکھیں بدلیں

میں تو آج تیرے رو برو کھڑا ہوں ایسے
ذرا پوچھو تو مجھے کون یہاں لایا ہے
یہ تیری معصوم سی آنکھیں یہ تیرے پیارے سے ہونٹ
یہ تیری باہیں مجھے روز بلاتی ہیں
میں تیرے پیار کے طلسم میں کھو کر صنم
یوں ہی روز تیرے پاس چلا آتا ہوں
یوں ہی تجھے پیار کرتے ہے راتیں گزریں
مگر یہ کیا صنم کہ آج کی رات تو کٹتی ہی نہیں

سوچتا ہوں کہ راتوں کو گزاروں کیسے
کہ چاند کے کان میں دل کی بات که دوں
تیرے انتظار کا اضطراب که دوں
یا تیرے ہونٹوں پہ ہونٹ رکھ کے
دکھوں کے سارے حساب که دوں
تو نہیں پاس تو کیا ہوا تیرا احساس تو ہے
میرے مولا تیرا شکر، تنہائی کا لباس تو ہے

تو اگر میرے پاس ہوتی تو یوں کرتا
تیری باہوں میں میری جان رہا کرتا
جی بھر کہ آج میں تم سے محبّت کرتا
تیری آنکھوں میں وفا بن کہ میں رہا کرتا
آج کی رات اگر میرے پاس ہوتے تو

چلے آؤ میرے پاس چلے آؤ ذرا
آج کی رات بہت پاس چلے آؤ ذرا
کہ کسی طور، کسی طور تو یہ رات کٹے

Ali_
12-02-2014, 05:17 PM
zabardastttt

KhUsHi
04-22-2015, 04:06 PM
Buhat umda
zabardast

PRINCE SHAAN
04-25-2015, 08:46 PM
Bohat khoob.......................