PDA

View Full Version : جو شمع یادِ نبی کی جلائی جاتی ہے



intelligent086
08-18-2014, 04:47 AM
جو شمع یادِ نبی کی جلائی جاتی ہے
تو روشنی کی کرن دل پہ چھائی جاتی ہے

خیالِ مدنی میاں جب بھی مجھ کو آتا ہے
شبیہہ ان کی تصور میں چھائی جاتی ہے

مہک وہ جنتِ فردوس کے چمن میں کہاں
مہک جو گیسوئے احمد سے آئی جاتی ہے

چلو اے حاجیو مکے سے ہم مدینے چلیں
درِ رسول پہ بگڑی بنائی جاتی ہے

مدینے اپنے فدا کو بھی اب بلا لجیے
کہ جھکنے آپ کے در پر خدائی جاتی ہے