PDA

View Full Version : کولمبو ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی پیسرز نے س



intelligent086
08-15-2014, 09:49 AM
کولمبو ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی پیسرز نے سری لنکا کو قابو کر لیا

http://dunya.com.pk/news/2014/August/08-15-14/news_big_images/495x278x414323_78797511.jpg.pagespeed.ic.FYI0ZLnQW n.jpg


ہوم ٹیم پہلی اننگز میں اچھے آغاز کے بعد 261رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم ہو گئی،اپل تھرنگا 92بنا کر ٹاپ اسکورر قرار پائے،کوشل سلوا کے 41اور اینجلو میتھیوز کے39بھی نمایاں
جنید خان کے چار اور وہاب ریاض کے تین شکار،سعید اجمل کو ایک وکٹ ہی مل سکی،فیلڈنگ کا معیار ایک بار پھر ناقص رہا،وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی دو اہم کیچز ڈراپ کئے کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی ٹیم کیلئے کسی حد تک بہتر رہا جب پاکستانی پیسرز نے سری لنکن ٹیم کو بھرپور جواب دیتے ہوئے پہلی اننگز میں اچھے آغاز کے باوجود 261رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم کرکے کسی حد تک قابو کر لیا،اپل تھرنگا 92بنا کر ٹاپ اسکورر قرار پائے،کوشل سلوا کے 41اور اینجلو میتھیوز کے39بھی نمایاں رہے،جنید خان کے چار اور وہاب ریاض کے تین شکار وں نے سری لنکا کو قابو میں رکھا،سعید اجمل کو ایک وکٹ ہی مل سکی،فیلڈنگ کا معیار ایک بار پھر ناقص دکھائی دیا،وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی دو اہم کیچز ڈراپ کئے۔کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا تو ہوم ٹیم نے اپنے حتمی گیارہ میں کیتھوروان ویتھاناگے کی جگہ لہیرو تھریمانے کو اور شمندا ایرانگا کی جگہ چناکا ویلیگیڈرا کو شامل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے محمد طلحہٰ کے باجئے بائیں ہاتھ کے پیسر وہاب ریاض کو میدان میں اتارا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اپل تھرنگا اور کوشل سلوا نے اپنی ٹیم کو پہلے سیشن میں کسی نقصان کے بغیر 69رنز کا مالک بنا دیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد پہلی کامیابی جنید خان کو ملی جنہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے اکتالیس رنز بنانے والے کوشل سلوا کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرا کے 79رنز کی شراکت ختم کر دی۔ سعید اجمل اس دوران بدقسمت رہے جب وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اپل تھرنگا کا کیچ ڈراپ کر دیا جو اس وقت تک چوبیس رنز ہی بنا سکے تھے۔کمار سنگاکارا نے اگرچہ وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہونے تک صرف بائیس رنز بنائے لیکن تھرنگا کے ساتھ مل کر انہوں نے مجموعی اسکور 144رنز تک پہنچا دیا تھا۔ چائے کے وقفے پر سری لنکا کا اسکور دو وکٹوں پر 162رنز تھا اور نصف سنچری کا مرحلہ پار کرنے والے اپل تھرنگا کے ساتھ اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردنے کریز پر موجود تھے جنہیں جنید خان کی گیند پر ایک چانس مل چکا تھا جب دائیں جانب ڈائیو کرنے والے سرفراز احمد ان کا کیچ نہ کر سکے۔ وقفے کے بعد پہلے ہی اوور میں سعید اجمل نے سرفراز احمد کی غلطی کی تلافی کر تے ہوئے مہیلا جے وردنے کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جو صرف چار رنز ہی بنا سکے ۔ اسکور میں دس رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ وہاب ریاض کی بال پر اظہر علی نے عمدہ کیچ کر کے اپل تھرنگا کو یقینی سنچری سے محروم کر دیا جو بارہ چوکوں کی مدد سے 92رنز بنا چکے تھے۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے لہیرو تھریمانے کے ساتھ مل کر آخری سیشن میں سری لنکا کو دو سو رنز سے آگے پہنچا دیا لیکن اس دوران بھی تھریمانے کا سلپ میں جنید خان کی بال پرکیچ نہ کیا جا سکا جس میں سرفراز احمد نے ہاتھ ڈالنا بھی گوارہ نہیں کیا حالانکہ انہیں خرم منظور کے بجائے خود کوشش کرنا چاہئے تھی۔ اس غلطی کی بھی جنید خان نے جلد ہی تلافی کر دی جب لہیرو تھریمانے بیس رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ دے گئے۔ وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے بھی میتھیوز کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور خاتمے کی طرف بڑھتے دن کے اختتامی لمحات میں ہوم ٹیم بارہ رنز کے فرق سے تین وکٹیں کھو بیٹھی۔ڈکویلا کو دو چوکوں سمیت چوبیس رنز کرنے کے بعد جنید خان نے ٹھکانے لگایا جبکہ بائیں ہاتھ کے پیسر نے دلروون پریرا کو بھی کھاتہ کھولنے سے پہلے ہی ایل بی ڈبلیو کر ڈالا اور پھر وہاب ریاض نے اہم ترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے 39رنز بنانے والے اینجلو میتھیوز سے بھی نجات دلا دی جو سرفراز احمد کو کیچ تھمانے سے قبل تین چوکے لگا سکے تھے۔ دن کا خاتمہ ہوا تو سری لنکا کا اسکور آٹھ وکٹوں پر 261رنز تھا، دھمیکا پرساد چار رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ رنگنا ہیراتھ ابھی وکٹ پر بھی نہیں پہنچے تھے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے چار اور وہاب ریاض نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ آف اسپنر سعید اجمل کو ایک وکٹ مل سکی۔ عبدالرحمٰن کو کوئی کامیابی نہیں ملی جن کی اپنی فیلڈنگ بھی کافی کمزور رہی اور کئی بار وہ بیٹسمینوں کی جانب سے جوابی شاٹس کو بھی روکنے میں ناکام رہے البتہ پہلے روز کا کھیل پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کا ابتدائی دن اپنے نام کرلیا حالانکہ پہلے سیشن میں پاکستانی بالرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی تھی۔

CaLmInG MeLoDy
08-15-2014, 03:00 PM
hmmmm. matches nahi daikhti.magar phir bhi ye article parha..khoob hai.nice information.

tricky temi
08-17-2014, 06:04 AM
very nyc
3nx 4 sharing