PDA

View Full Version : آئے ہیں میرؔ منھ کو بنائے خفا سے آج



intelligent086
08-05-2014, 12:54 AM
آئے ہیں میرؔ منھ کو بنائے خفا سے آج
شاید بگڑ گئی ہے کچھ اُس بے وفا سے آج

ساقی ٹک ایک موسم گُل کی طرف بھی دیکھ
ٹپکا پڑے ہے رنگ چمن میں ہوا سے آج

تھا جی میں اُس سے ملیے تو کیا کیا نہ کہیے میرؔ
پر کچھ کہا گیا نہ غمِ دل حیا سے آج