PDA

View Full Version : توبہ



Arosa Hya
08-03-2014, 11:32 AM
.
حضرت حسن بصری کا زمانہ تھا آپ کی ایک شاگردہ تھی جو باقاعدہ آپ کا درس سننے کیلیے آتی تھی وہ نہایت ھی عبادت گذار تھی.
لیکن جوانی کے دنوں میں وہ بے چاری بیوہ ھوگی اللہ تعالی نے اس کو ایک بیٹا بھی عطا کیا تھا.
پہلے اس نے سوچا کہ شادی کرلی جائے لیکن پھر خیال آیا کہ اگر میرے خاوند نے اس کو باپ جیسا پیار اور محبت ناں دی پھر
یہ سوچ کر اس نے شادی کا خیال دل سے نکال دیا.
اور صرف اپنے بیٹے کی اچھی پرورش پر نظریں مرکوز رکھیں.
لڑکا بچپن سے جوانی میں آگیا اب جب تک وہ گھر میں رھتا تھا ماں کی نظروں کہ حصار میں لیکن باھر جانے کہ بعد وہ اس کہ ھاتھ سے نکل جاتا تھا.
جوانی بڑی مستانی ھوتی ھے لڑکا بھی ان تمام برے کاموں میں جو جوانی میں اچھے لگتے ھیں.
ماں اس کی یہ حالت دیکھ کر کڑھتی اور اللہ سے ھدایت کی دعا مانگتی
شب و روز گزرتے گئے لڑکا اب برے کاموں کی وجہ سے گھر بھی ناں آتا تھا
ایک دن وہ اس حالت میں گھر آیا کہ بدن بالکل بیماریوں کا گھر بن چکا تھا اور وہ قریب المرگ تھا.
وہ اپنی ماں سے کہنے لگا ماں میری خواھش ھے کہ میرا جنازہ حضرت حسن بصری پڑھایں اور میں جب مر جاوں تو میری لاش کہ گلے میں کتا کا پٹہ ڈال کۂ پورے صحن میں کتے کی طرح گھیسٹا جائے
ماں عجیب و غریب وصیت سن کر حیران رہ گئی اور کہا بیٹا کیوں
اس نے کہا کہ ماں میں لوگوں کو بتانا چاھتا ھوں کہ خدا کا نافرمان اور ماں کا نافرمان کیسا ھوتا ھے اور ھاں مجھے قبرستان میں نیں اس صحن میں دفن کرنا.
کیونکہ مجھے ڈر ھے کہ میرے گناھوں کی وجہ سے باقی مردے تکلیف محسوس ناں کریں.
اور وہ اللہ سے گناھوں کی معافی مانگنے لگا.
ماں
حضرت کہ دروازے پر گئی اور بیٹے کی وصیت کے بارے میں بتایا حضرت نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں ایسے شخص کی نماز نیں پڑھا سکتی جو خدا اور ماں دونوں کا نافرمان ھو
عورت روتے ھوئے واپس آتی ھے اور کچھ دیر بعد کیا دیکھتی ھے کہ حضرت اس کہ دروزاے بر ھیں
حضرت فرمانے لگے کہ تیرے جانے کہ بعد ھم آرام کی غرض سے لیٹ گئے اور خواب دیکھا کہ کوئی ھم سے کہہ رھا ھے کہ ھم نے اپنے اس بندے کی عاجزی اور انکساری سے کی گئی توبہ قبول کی اور تو کون ھوتا ھے اس کی نماز جنازہ سے انکار کرنے والا.۰تو میں تیرے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھاوں گا.
سبحان اللہ! اللہ کتنا رحیم ھے مرنے سے چند لمحے پہلے کئی گئی توبہ قبو ل کرتا ھے.
اللہ سے دعا ھے وہ ھم سب کو معاف فرمائے اور توبہ کرنے کی توفیق دے سیدھی راہ پر چلاے
آمین

BDunc
09-12-2014, 02:05 PM
V good