PDA

View Full Version : مولانا جلال الدین محمد رومی رحمتہ اللہ عل®



intelligent086
07-30-2014, 09:18 AM
مولانا جلال الدین محمد رومی ایران ہی کے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے سب سے جلیل القدر صوفی شاعر ہونے کا امتیازی مقام رکھتے ہیں ۔ رومی ساتویں صدی ہجری کے ایسے بزرگ ہیں جن پر عملاً صوفیت کے عہد زریں کی انتہا ہوتی ہے ۔ انہوں نے درویشوں کے ایک ایسے سلسلے کی بنیادء ڈالی جو” مولویہ“ یا جلالیہ کے نام سے مشہور ہوا اور جنہیں اہل یورپ رقصاں درویش کہتے ہیں ۔ عرب و عجم کی محفلیں آج بھی مولانا روم کے ذکر سے منور ہیں اور تاقیامت چمکتی رہیں گی ان کی مشہور عالم اور زندہ جاوید مثنوی اہل نظر اور صاحبانِ باطن کیلئے سرمایہ تسکین اور راحت دل و جان ہے جس سے بندگان خدا عشق و عمل اور حیات و عالم کی حقیقت سمجھتے ہوئے روحانی فیض پاتے ہیں اور شعور و آگہی کی منازل طے کرتے چلے جاتے ہیں ۔

آپ کا روشن کلام اسرار و رموز کا ایک خزینہ اور معرفت و عرفان کا ایک گنجینہ ہے۔ اس لحاظ سے مولانا رومی ایک ایسے عہد ساز اور عصر آفرین انسان ہیں جن پر تاریخ اسلام اور تاریخ عالم کو ہمیشہ ناز رہے گا ۔آپ کا نام نامی محمد، لقب جلال الدین اور عرف مولانا روم ہے ۔ آپ 6 ربیع الاول 604ھ بمطابق 1207کو بمقام بلخ ( خراسان ) آپ کی ولادت ہوئی ۔ چونکہ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ روم میں گزرا ، اِس لئے آپ نے مولانا روم کے نام سے شہرت پائی ۔

Forum Guru
09-10-2014, 05:44 PM
Walikum As Salam
Bhut Achay Zabardast Ji