PDA

View Full Version : ایک بیوہ کہ جس کے سب بیٹے



intelligent086
07-27-2014, 12:59 AM
ایک بیوہ کہ جس کے سب بیٹے
اس کا خون چوس کر بڑے ہو کر
گھور تاریک راستوں پہ چلے
راستہ گھر کا یاد بھی نہ رہا
اور ماں بے اماں ہوئی تنہا
بے بضاعت وہ جان بے چاری
جس نے آدھی صدی گزاری ہے
ایک امید کے سہارے پر
شاید اک روز وہ پلٹ آئیں
آج اس کو اگر ملے یہ خبر
تیرے بیٹے نہیں رہے تیرے
کیا قیامت نہ اس پہ ٹوٹے گی