Dr Maqsood Hasni
07-25-2014, 05:54 PM
جاگتے رہناجاگتے ہی آزاد ہیں
جاگتے رہنا
چور ترے سہاگ کی چوڑیاں
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
چندا کی کوئی مست کرن
آنکھوں کی مستی
ہونٹوں کی سرخی
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
ہوا کا کوئی جھونکا
حیا وتقدس کے رشتے
چور چور نہ کر دے
جاگتے رہنا
شب کے پچھلے پہر کی رعنائیوں میں
خدا تجھ کو بھی شریک کر لے
جاگتے رہنا
گلاب چندا کی رگوں سے
ساری شبنم نچوڑ نہ لے
جاگتے رہنا
رقیب تجھے تری مجبتوں سے
محروم نہ کر دے
جاگتے رہنا‘ مرے دوست جاگتے رہنا
جاگنا ہی زندگی ہے
1977
جاگتے رہنا
چور ترے سہاگ کی چوڑیاں
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
چندا کی کوئی مست کرن
آنکھوں کی مستی
ہونٹوں کی سرخی
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
ہوا کا کوئی جھونکا
حیا وتقدس کے رشتے
چور چور نہ کر دے
جاگتے رہنا
شب کے پچھلے پہر کی رعنائیوں میں
خدا تجھ کو بھی شریک کر لے
جاگتے رہنا
گلاب چندا کی رگوں سے
ساری شبنم نچوڑ نہ لے
جاگتے رہنا
رقیب تجھے تری مجبتوں سے
محروم نہ کر دے
جاگتے رہنا‘ مرے دوست جاگتے رہنا
جاگنا ہی زندگی ہے
1977