PDA

View Full Version : حوض کوثر میں کھلا گلاب



Dr Maqsood Hasni
07-24-2014, 08:20 AM
حوض کوثر میں کھلا گلاب


تم کیا ہو
چندا کی کرن کہ پھولوں کا شباب
بے چینی کو شرن
کہ آسمانی کتاب
آکاش کی وسعت
کہ رنگوں کا نکھار
ڈھولک کی تھاپ
کہ پائل کی جھنکار
مرے کرموں کا پھل
کہ سپنوں کی مسکان
نہیں نہیں
ان میں سے کچھ بھی نہیں
یہ تری وفا کےتول میں نہیں ہیں
تو' تو
آب زم زم میں دھل کر
حوض کوثر میں کھلا گلاب
الله کی عنایت
محمد کی نظر عطا
برہما کا بردان
ایشور کی کرپا
نانک کی دیا
یسوع کی برکت
مری ماں مری جان
تری چاہت تری محبت تری شفقت
تری عظمت کے
بصد احترام و احتشام
قدم لے کر
مرا سلام مرا پرنام

KhUsHi
08-21-2015, 04:21 PM
Very nice
Thanks for sharing

Dr Maqsood Hasni
08-22-2015, 07:50 PM
tovaji ke liay ehsan'mand hoon