PDA

View Full Version : Writer Section Compt forAugust 2014



Mamin Mirza
07-22-2014, 03:34 PM
اسلام وعلیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی مہربانی سے ہشاش بشاش ہونگے
اردو تہذیب گوشہ ءِ مصنفین کےماہانہ مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔


اس ماہ آپ لوگوں کو ایک ادھوری تحریر دی جارہی ہے،آپ کو اسے مکمل کرنا ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ طرزِ تحریر طنز و مزاح پر مبنی ہو۔سنجیدگی ہرگز نہ ہو۔الفاظ کی ترتیب،گرامر،املا کا دھیان رہے۔تحریر بہت طویل بھی نہ ہو اور نہ ہی اس قدر مختصر کہ بات ادھوری رہ جائے۔الفاظ کی کوئی حد نہیں.کسی بھی ایک اصول کی خلاف ورزی کی صورت میں تحریر مقابلے سے خارج کی جاسکتی ہے۔


تحریر کا ابتدائیہ یہ ہے

!!!ہنگامہ ہے یوں برپا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.استقبال کرنا کوئی ہم سے یعنی ہم پاکستانیوں سے سیکھے۔پھر خواہ وہ رمضان کے بابرکت مہینے کا ہی کیوں نہ ہو۔گھر کے راشن سے لے کر کراکریتک ایک ایک شے کی خریداری کی جاتی ہے
باقاعدہ فہرست تیار کی جاتی ہے کہ سب سے پہلے کیا خریدنا ہے،کیا نہیں۔کسے دعوتِ افطار پر پکوڑے کھلانے ہیں،کسے محض شربت میں آدھ سیر گھومتی برف پر ہی ٹرخانا ہے۔
!!،آمدِ رمضان سے پہلے افطاری اور سحر کے انتظامات اس درجہ خلوص سے کئے جاتے ہیں کہ گویا ایک روزہ بھی قضا ہونا جرم ہوگا،پھر خواہ زحمت ایک روزہ رکھنے کی بھی نہ کی جائے۔۔۔۔

کچھ ایسا ہی حال عیدالفطر کی تیاری کا بھی ہوا کرتاہے۔رمضان کا آخری عشرہ ہے اور یہ بابرکت ماہ اپنے اختتام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔کچھ اسی بلکہ اس سے کئی گنا تیزی سے عید کی تیاریاں جاری و ساری ہیں۔بازاروں میں ہجوم اور رش دیکھ کر لگتا نہیں کہ اسی ملک کے ایک حصے سے نولاکھ افراد اپنے ہی ملک میں مہاجرین بنے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!


مقابلے کے قوانین درج ذیل ہیں

تحریر مکمل کرکے الگ تھریڈ میں اردو تہذیب گوشہءِ مصنفین میں پوسٹ کریں اور اس تھریڈ کا لنک یہاں اس تھریڈ میں پوسٹ کریں۔
ایک رکن ایک ہی بار مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔۔آئی ڈی بدل بدل کرنہیں۔
زبان و بیان کا خیال رکھیں۔
کوئی غیر اخلاقی لفظ یا الفاظ کا استعمال نہ ہو
اردو اور رومن دونوں میں لکھنے کی اجازت ہے۔
تھریڈ میں غیر ضروری گفتگو سے مکمل گریز کریں۔

مقابلے کی آخری تاریخ ٢٠اگست ٢٠١٤ ہے

illusionist
08-19-2014, 02:57 PM
My Entry ..........

http://www.urdutehzeb.com/showthread.php/4333-Urdu-Writer-Aug-Comp-2014?p=20030#post20030

CaLmInG MeLoDy
08-20-2014, 12:20 AM
ہم بھی کود پڑے

http://www.urdutehzeb.com/showthread.php/4341-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%AF%D9%88%D8%B4%DB%81-%D9%85%D8%B5%D9%86%D9%81%DB%8C%D9%86-%D8%A7%DA%AF%D8%B3%D8%AA-%D9%A2%D9%A0%D9%A1%D9%A4