PDA

View Full Version : وڈیائ کا سرطان



Dr Maqsood Hasni
07-19-2014, 10:36 AM
 
 
دروازہ کھولو
  وڈیائ کا سرطان
بھیجے کے ریشوں میں
جب بھی گردش کرتا ہے
بھوک کا چارا
میتھی میں
کرونڈ سا لگتا ہے
موڈ کی تکڑی کے پلڑے
خالی رہتے ہیں
حرکت کرتے ہونٹ
دنبی سٹی اور امریکن سنڈی سے
بدتر لگتے ہیں
قتل پہ روتی آنکھیں
قاتل کو گالی بکتی آنکھیں
نفرت برساتی آنکھیں
بدلے کی بھاونا رکھتی آنکھیں
مسور میں کوڑکو لگتی ہیں
حق سچ کے قاتل بولوں پر
جئے جئے کار سے عاری جیبا
تالی سے خالی ہاتھ
بیکار نکمے
روڑی کا کچرا لگتے ہیں
انگلی کے اشارے پر
لرزیں نہ کانپیں
ڈھیٹوں کی بھاتی
دھرتی نہ چھوڑیں
ایسے پاؤں
کنبھ کرن کے وارث لگتے ہیں
دھونس ڈپٹ کے کالے کلمے
سننے سے عاری
سماعی آلے
راون غلیل کا چدا لگتے ہیں
پھولوں سے کومل
کہتے سنتے
ممتا جذبے
ڈوبتی کشتی کا ہچکولا لگتے ہیں
یثرب کی مٹی پہ مر مٹنے والو
کالے یرقان
یا پھر
قطر بررید سے پہلے
کل نفس کا انجکشن
لا الہ کا وٹمن
حبل الورید میں رکھ دو
کلکیریا فلور کے قطرے
لیزر شعاعیں
ان کے بھیجے کی
پیپ آلودہ گلٹی کا تریاق نہیں ہیں
من مندر کا دروازہ کھولو
آتے کل کی راہ مت دیکھو
آتا کل کب اکال کا گھر ہے
 
 
 

KhUsHi
08-21-2015, 04:18 PM
Great sharing