PDA

View Full Version : Sheh ki lathi



Dr Maqsood Hasni
07-19-2014, 10:32 AM
 
شہ کی لاٹھی
 
انار کلی کے
دیواروں میں چننے کا
جب بھی موسم آتا ہے
آس کے موسم مر جاتے ہیں
ہر جاتے ہیں
چاند سورج
آکاش اور دھرتی
زیست کے سب رنگ
پھیکے پڑ جاتے ہیں
کل کی مانگ سجانے کو
عشق
پھر بھی زندہ رہتا ہے
ہر دکھ سہتا ہے
یہ کھیل شہزادوں کا ہے
شہزادےہوتے ہیں
کب مرتے ہیں
شہ کی لاٹھی
انار کلی کے سر پر
منڈلاتی رہتی ہے
کمزور عضو پر
سب موسم بھاری

KhUsHi
08-21-2015, 04:17 PM
Great sharing