PDA

View Full Version : Khidshay jab sach ho jatay hain



Dr Maqsood Hasni
07-14-2014, 05:47 PM
 
خدشے جب سچ ہو جاتے ہیں


خدشے
جب سچ ہو جاتے ہیں
مجروع جذبے
مرتی اور جیون کے برزخ میں
حشر برپا ہونے کی
کامنا کرتے ہیں
سورگ نہیں
ناسہی
نرک ٹھکانا رہتا ہے
طلوع میں
آغاز سفر کا نشہ
غروب میں ہراس نہیں
خدشے
جب سچ ہو جاتے ہیں
اشکوں سے عاری آنکھیں
مجرم ٹھریں
اشکوں سے تر
جگ پر بھاری
خاموشی
کانٹوں سے بدتر
خدشے
جب سچ ہو جاتے ہیں
آس مر جاتی ہے
اوجھل راہیں
دکھنے لگتی ہیں
خدشے
جب سچ ہو جاتے ہیں
ہاتھ تلوار کے دستے پر
جم جاتا ہے
خدشے
جب سچ ہو جاتے ہیں
آتی نسلیں
اپنے پرکھوں کی تصویروں پر
کبھی ہنستی ہیں
کبھی روتی ہیں

intelligent086
03-23-2016, 09:22 AM
بہت عمدہ اور خوب صورت کلام