PDA

View Full Version : Laptop As Wireless Router



CaLmInG MeLoDy
07-03-2014, 04:58 PM
Only for window 7



اسکے لئے آپ کو ضرورت ہے ایک انٹرنیٹ کنیکشن کی اور لیپ ٹاپ میں وائرلیس کارڈ موجود ہو بمعہ ونڈو سیون اور جس موبائل پر نیٹ چلانا ہے اُس میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو۔
نوٹ: ایکس پی میں بھی ایسا ممکن ہے دوسرے سافٹ وئیرز کی مدد سے کیونکہ ایکس پی میں پہلے سے یہ سہولت موجود نہیں ہوتی۔

نوٹ: یہ سب کرنے سے پہلے اپنا وائی فائی آن کر لیں

سب سے پہلے نیچے ٹاسک بار میں سےگھڑی کے قریب نیٹ ورک کے آپشن میں جائیں۔

پھر اوپن نیٹ ورک اینڈ شیئرنگ پر کلک کریں

اب آپ کے پاس ایک ونڈو اوپن ہو گی اس میں سے سیٹ اپ نیو کنکشن پر کلک کریں۔

اب ایک نئی ونڈو کھل جائے گی

اس میں سے آپ سیٹ اپ وائرلیس کنکشن کی اپشن کو سیلیکٹ کریں اور 2 بار نیکسٹ کرتے جائیں

اب آپ کے پاس ایک اور ونڈو اوپن ہوجائے گی

یہاں آپ اپنے نیٹ ورک کو کوئی بھی نام دیں اور ایک پاسورڈ سیلیکٹ کریں جو کم از کم 8 الفاظ پر مشتمل ہو

درمیان والے آپشن کو ایسے ہی چھوڑ دیں زیادہ تر یہی استعمال ہوتا ہے۔ اب نیکسٹ کر دیں

لیجئے آپ کا لیپ ٹاپ اب وائرلیس راؤٹر کے طور پہ کام کرے گا۔

رینج میں موجود کسی بھی لیپ ٹاپ یا موبائل کو اس سے کنیکٹ کر کے آپ انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں

اسکا پاسورڈ وہی ہوگا جو اوپر آپ نے سیٹ کیا ہے

BDunc
09-06-2014, 01:04 PM
V good

Forum Guru
09-10-2014, 08:13 PM
Walikum As Salam
Useful Sharing Zabardast Ji

UmerAmer
09-10-2014, 08:15 PM
Bohat umda sharing