PDA

View Full Version : واٹس ایپ نے پرائیویسی کے ساتھ ’لائیو لوکیش



intelligent086
11-20-2017, 04:10 AM
واٹس ایپ نے پرائیویسی کے ساتھ ’لائیو لوکیشن‘ فیچر متعارف کرا دیا

http://taleemizavia.com.pk/wp-content/uploads/2017/10/whats-app-live.jpg


ویب ڈیسک
واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے اور ان کی سہولت کے لیے روز بروز نئے فیچر متعارف کروا رہا ہے اور اسی لیے اب واٹس ایپ نے نئے فیچر 'لائیو لوکیشن' کی جانچ شروع کر دی ہے جس کے ذریعے کوئی صارف اپنی لوکیشن دوستوں سے شیئر کر سکے گا۔

یہ فیچر فی الوقت کچھ صارفین کو دیا گیا ہے تاہم جانچ کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ ’گوگل اینڈرائڈ' اور ’ایپل آئی او ایس' دونوں کے صارفین کو دے دیا جائے گا۔
واٹس ایپ نے گزشتہ روز اپنےآفیشل بلاگ پر اس فیچر کا اعلان کیا اور لکھا کہ اس کی مدد سے صارفین کسی دوست یا گروپ میں موجود تمام لوگوں کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی دوست ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا جائے اور اس کا پیغام موصول نہ ہو تو آپ لائیو لوکیشن کے ذریعے یہ جان سکیں گے کہ آپ کا دوست اس وقت کہاں موجود ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لئے کار آمد ہوگا جو کاروباری مصروفیت کے باعث زیادہ تر گھر سے باہر رہتے ہیں۔ واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر استعمال کرنے سے صارف کی موجودہ جگہ آسانی سے پتہ چل سکتی ہے اور یہ فیچر دوست و احباب کی پریشانی ختم کردے گا۔
ساتھ ہی اس فیچر کے لئے پرائیویسی سہولت بھی فراہم کی ہے یعنی صارفین چاہیں تو اس آپشن کو استعمال کریں یا صرف چند دوستوں کے لئے مخصوص کردیں۔
فی الحال اس فیچر کو آزمائشی طور پر واٹس ایپ کے چند اکاؤنٹ میں جاری کیا ہے جبکہ جلد ہی پوری دنیا کے صارفین کے لئے یہ فیچر دستیاب کر دیا جائے گا۔

Moona
01-15-2018, 12:03 AM
Informative and useful Sharing
:Nice:
t4s