PDA

View Full Version : سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ



intelligent086
03-08-2017, 09:03 PM
سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ

http://www.dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/7026_57021166.jpg

عبدالستار ہاشمی
حضرت زینبؓ پانچ جمادی الاول کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا اسم گرامی زینب اور کنیت ام الحسن ہے۔ القاب ثانیِ زہرا، عالمہ، معلمہ، عقیلہ بنی ہاشم، صدیقہ صغریٰ، محدثہ، زاہدہ، فاضلہ، راضیہ بالقدر والقضاء ہیں۔ آپ کے والد گرامی مولائے کائنات حضرت علیؓ ابن ابی طالب اور مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا ؓ ہیں۔ روایت ہے ،رسول کریم ؐنے اس نومولود کو طلب کیا اور اسے سینے سے لگایا اور اس کا نام ’’زینبؓ ‘‘رکھا۔ اور فرمایا: میں اپنی امت کے حاضرین اور غائبین کو وصیت کرتا ہوں کہ اس بیٹی کی حرمت کا پاس و لحاظ رکھیں اس لیے کہ یہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی مانند ہے۔حضرت زینب ؓ کو حضرت محمدؐ کی زیارت کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ جب وہ سات سال کی تھیں تو ان کے نانا حضرت محمدؐکا انتقال ہو گیا۔ اس کے تقریباً تین ماہ بعد ان کی والدہ حضرت فاطمہ ؓ بھی انتقال فرما گئیں۔ حضرت زینب ؓ کی شادی حضرت عبداللہ بن جعفر طیار ؓ سے ہوئی۔ ان کے پانچ بچے ہوئے جن میں سے حضرت عون ؓاور حضرت محمدؓ کربلا میں حضر ت امام حسینؓ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔مکتبہ رسولؐ اور حضرت فاطمہؓو حضرت علیؓکی تربیت گاہ کا موتی حضرت زینبؓکا کردار امام حسینؓ کے کردار کا مظہر اور ہر دورکی عورت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے میدان کربلا میں اپنی ایمانی طاقت سے صبروحوصلہ اور شجاعت کی عظیم الشان تاریخ بھی رقم کی۔ جناب زینب ؓ تاریخ اسلام کی وہ عظیم المرتبت خاتون ہیں جن کے علم و فضل ‘ ان کی ذہانت وفطانت‘فصاحت وبلاغت‘حق گوئی وبے باکی ‘ تسلیم و رضا‘صبر واستقامت کے واقعات سے تاریخ کے اوراق آج تک جگمگارہے ہیں اور تا ابد تک جگمگاتے رہیں گے۔خود حضرت زینبؓ کربلا میں موجود تھیں۔ واقعہ کربلا کے بعد حضرت زینبؓ کا کردار اور بھی اہمیت اختیار کر جاتا ہے ۔ آپ نے تحریکِ کربلا میں شامل ہو کر واقعہ کربلا کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی عظیم ذمّہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ شام و کوفہ کے بازاروں میں حضرت زینبؓ کے خطبوں نے لوگوں کے ذہنوں میں آپ کے والدِ گرامی امیر المؤمنین حضرت علی ؓ کے خطبوں کی یاد تازہ کردی۔

Dr Danish
03-20-2017, 11:43 PM
Subhan Allah
Jazak Allah

intelligent086
03-25-2017, 02:43 AM
ماشاءاللہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا