PDA

View Full Version : Sharifi Jahaz



intelligent086
06-25-2014, 09:14 PM
http://i61.tinypic.com/15afzs.jpg
میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ آخر یہ ہر بات میں جہاز ہی کیوں اڑ کر آ جاتا ہے۔ یہ کوئی کالا علم ہے یا پھر کسی ’جہاز‘ کی بد دعا۔ مجھے جہازوں سے نفرت سی ہونے لگی ہے۔

پہلے ایک جہاز سری لنکا سے آیا، میں نے اسے روکنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ اڑتا گیا اور پھر تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔ چلو میں ایک مرتبہ پھر بتا دیتا ہوں۔

کچھ عرصے بعد مجھے بھی زبردستی ایک جہاز میں بیٹھا کر ایک اور پاک سر زمین بھیج دیا گیا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ لاہور سے اچھی یا کم اچھی تھی پر ’لاہور لاہور اے‘۔

میں نے وہاں اللہ کو بہت یاد کیا اور آخر اللہ نے میری سن لی، لیکن اس مرتبہ بھی جہاز ہی میری قسمت میں آیا۔ میں جہاز میں بیٹھا، یقیناً اپنی مرضی سے، لیکن یہ کیا کہ انھوں نے مجھے اپنے گھر جانے ہی نہیں دیا۔ جہاز فوراً واپس بھیج دیا۔ ایسا نہیں کہ میرے اور گھر نہیں ہیں لیکن میں تو لاہور والے گھر میں جانا چاہتا تھا۔ میں نے پھر جہاز پکڑا اور یہ جا وہ جا۔

لیکن میری اور جہاز کی کہانی وہیں ختم نہیں ہوئی۔

ایک جہاز سری لنکا سے آیا، میں نے اسے روکنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ اڑتا گیا

میرے آنے سے پہلے ہی ایک شخص جہاز میں بیٹھا اور نکل گیا لیکن پھر واپس آنے کی بھی ضد کر دی۔ اس کے بعد لوگوں نے اسے بہت سمجھایا کہ جہاز کا سفر خطرناک ہے اور یہ جس گاؤں میں واپس جا رہے ہو وہاں جاتے تو اپنی مرضی سے ہیں لیکن وہاں سے آنا اپنی مرضی سے ممکن نہیں۔ وہاں کے باسی بہت مہمان نواز ہیں۔ سچ بتاؤں مجھے مہمان کو دیکھ کر بہت مزا بھی آ رہا تھا۔

لیکن یہ میڈیا والے بھی عجیب ہیں، روز روز یہ باتیں کرنے لگیں ہیں کہ کہیں دور سے کوئی جہاز آئے گا اور میرے مہمان کو اڑا لے جائے گا۔

میں جہازوں کو روکنے اور مسافروں کی چھان بین کرنے لگا اور ابھی اسی میں مصروف تھا کہ ایک اور مہمان بنا بلائے جہاز میں بیٹھ کر آ گئے۔

ہیں تو یہ میرے شہر سے ہی پر مجھے ذرا نہیں بھاتے۔ میں نے ان کا جہاز اسلام آباد کی طرف سے صرف اپنی مہمان نوازی کی وجہ سے موڑ دیا۔ بھئی کیوں نہ اپنے شہر جاؤں یہ پہاڑوں میں کیا کرو گے۔

لیکن وہ صاحب تو بس جہاز سے ہی جڑ گئے، گرمی کا خیال بھی نہیں کیا اور نہ ہی دوسرے مسافروں کا۔ آخر جیسے ہی اے سی بند کیا وہ باہر آگئے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ کو انھیں اپنی اے سی والی کار دینی پڑی۔

میں تو ان جہازوں سے تنگ آ گیا ہوں۔ سوچتا ہوں اب چند اونٹ ہی رکھ لوں۔


عارف شمیم

بی بی سی، اردو ڈاٹ کام، لندن

patriot19472001
06-26-2014, 10:28 AM
HAHAHAHAHAHA........


Bohat Umdah........