PDA

View Full Version : سوٹ کیس



CaLmInG MeLoDy
06-25-2014, 04:38 PM
یک شخص نے بس میں بیٹھی ہوئی ایک خاتون کو ایک چانٹا ماردیا۔ معاملہ عدالت تک پہنچا۔ مجسٹریٹ نے ملزم سے پوچھا۔
تم نے اس خاتون کو چانٹا کیوں مارا۔
ملزم نے اپنا بیان شروع کیا۔
جناب عالی ! واقعہ یہ ہوا کہ میں اس خاتون کی سیٹ کےسامنے بیٹھا تھا۔ میںنے دیکھا کہ بس کا کنڈیکٹر اس خاتون کےپاس آیا اور بولا۔
محترمہ ٹکٹ لے لیں۔
یہ سن کر خاتون نے سیٹ کے نیچے سے اپنا سوٹ کیس نکالا۔سوٹ کیس کھول کر اس میں سے پرس نکالا۔ پرس نکال کرسوٹ کیس بند کر دیا۔ سوٹ کیس بند کر کے پرس کھولا۔
پرس کھول کر اس میں سے اپنا چھوٹا بٹوا نکال کر پرس بند کردیا پرس بند کر کے سوٹ کیس کھولا اور سوٹ کیس کھول کرپرس اس میں رکھ دیا۔ پرس سوٹ کیس میں رکھ کر خاتون نےجب اپنا بٹوہ کھولا تو کنڈیکٹر دوسری طرف چلا گیا۔ چنانچہخاتون نے سیٹ کے نیچے سے اپنا سوٹ کیس نکالا۔
سوٹ کیس نکال کر اسے کھولا۔ سوٹ کیس کھول کر اس میںسے پرس نکالا اور بٹوا پرس میں بند کر کے پرس کو پھر سوٹکیس میں رکھا اور سوٹ کیس بند کر کے سیٹ کے نیچے رکھدیا۔
اتنے میں کنڈیکٹر پھر اس خاتون کی طرف آیا اور ٹکٹ لینے کوکہا۔
خاتون نے پھر سوٹ کیس کھولا اور سوٹ کیس کھول کر اسمیں سے پرس نکالا۔ پرس نکال کر سوٹ کیس بند کر کے پرسکھولا۔ پرس کھول کر بٹوا نکالا اور بٹوا نکال کر پرس بند کر دیا۔پرس بند کر کے سوٹ کیس کھولا اور سوٹ کیس کھول.
مجسٹریٹ نے چلا کر کہا۔
یہ کیا بک بک لگا رکھی ہے۔
ملزم نے کہا۔
جناب عالی! میں بھی آپ کی طرح پریشان ہو گیا تھا اور بےاختیار میں نے خاتون کو چانٹا مار دیا تھا۔

Anmol
06-25-2014, 05:05 PM
hahaahhahahaaahahha

Fadwa14
07-08-2014, 10:31 AM
hahahahaha very nice