PDA

View Full Version : شعر و شاعری مقابلہ ۔۔۔۔۔۔اگست 2016



Arosa Hya
08-01-2016, 07:28 PM
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

شاعر مشرق
پاکستان کا خواب دکھانے والے
عظیم مفکر


محمد اقبال بن نور محمد






کی شاعری میں سے اپنا انتخاب شامل کیجیئے




قوائد و ضوابط
ایک فرد ایک ہی انتخاب شامل کرے
مقابلے میں شمولیت کی آخری تاریخ ۲۳/۸/۲۰۱۶ ہے

intelligent086
08-02-2016, 12:44 AM
کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟
وہ کیا گردوں تھا، تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا؟
تجھےاس قوم نے پالا ہے أغوش محبتِ میں
کچل ڈالا تھا جس نے پاوُں میں تاج وسردارا
تمدن أفرین،خلاقِ أینِ جہاں داری
وہ صحرائے عرب، یعنی شتر بانوں کا گہوارا
گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے
کہ منعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا تھا نہ یارا
عرض میں کیاکہوں تجھ سے کہ وہ صحرا نشین کیا تھے
جہاں گیر و جہاں دار و جہانبان و جہاں أرا
اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں
مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارا
تجھے أبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تو گفتار،وہ کردار، تو ثابت،وہ سیارا
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمین پر أسماں نے ہم کو دے مارا
حکومت کا کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی
نہیں دنیا کت أینِ مسلم سے کوئی چارا
مگر وہ علم کے موتی، کتابیں اپنے أبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا
بانگِ درا

Mamin Mirza
08-02-2016, 11:39 AM
خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ


خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ
خودی ہےتیغِ فساں لا الہٰ الا اللہ


یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لا الہٰ الا اللہ


کیا ہے تو نے متاعِ غرور کاسودا
فریبِ سودوزیاں لا الہٰ الا اللہ


یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہو پیوند
بُتانِ وَہم و گماں لا الہٰ الا اللہ


خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
نہ ہےزماں نہ مکاں لا الہٰ الا اللہ


یہ نغمہ فصلِ گل ولالہ کانہیں پابند
بہار ہوکہ خزاں لا الہٰ الا اللہ


اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہےحکم اذاں لا الہٰ الا اللہ

ayesha
08-19-2016, 12:51 AM
نگاہ فقر میں شان سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو ، وہ قیصری کیا ہے!

بتوں سے تجھ کو امیدیں ، خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے!

فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنھیں
خبر نہیں روش بندہ پروری کیا ہے

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے

اسی خطا سے عتاب ملوک ہے مجھ پر
کہ جانتا ہوں مآل سکندری کیا ہے

کسے نہیں ہے تمنائے سروری ، لیکن
خودی کی موت ہو جس میں وہ سروری کیا ہے!

خوش آ گئی ہے جہاں کو قلندری میری
وگرنہ شعر مرا کیا ہے ، شاعری کیا ہے!

CaLmInG MeLoDy
08-19-2016, 08:12 PM
از چشم ساقی مست شرابم
بی می خرابم بی می خرابمشوقم فزون تر از بی حجابیبینم نہ بینم در پیچ و تابمچون رشتۂ شمع آتش بگیرد
از زخمۂ من تار ربابم
از من برون نیست منزلگہ من
من بی نصیبم ، راہی نیابم
تا آفتابی خیزد ز خاور
مانند انجم بستند خوابم