PDA

View Full Version : Al Maun Ayat 1



Arosa Hya
05-07-2016, 12:09 PM
اعوذ بااللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ


کیا تو نے (اسے بھی ) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے

Do you see the one who denies the reckoning?

(الماعون آیت 1)


الماعون عربی کا عام بولا جانے والا لفظ ہے جسکے معنی ہیں کوئی برتن مستعار/ ادھار لینا .. یعنی چھوٹی چھوٹی عام سی نیکیاں جن پر ہم توجہ نہیں دیتے. یہ تو ایک عام سی بات ہے نا کہ ہم آپس میں چیزیں لیتے دیتے رہتے ہیں کوئی چیز چاہیے ہو تو سب سے پہلے ہمسائے سے ہی رابطہ ہوتا ہے نا کہ وہ گھر کے قریب ہے.
اللہ نے اس عام سی بات کو سورت کا موضوع بنایا تو یقینا اس میں ہمارے لیے کوئی بڑی راہنمائی اور بہتری ہے کہ اس پر غور کریں. اب ہم ہمسایوں کو کبھی چیز دے دیتے ہیں کبھی نہیں دیتے کسی بھی وجہ
سے.

"کیا تونے دیکھا اسے بھی دیکھا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے"

عربی میں دین جزا کو کہتے ہیں اگر ہم اسلام کو دین کہتے ہیں تو مطلب جو تعلیمات اللہ نے پیارے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے ہمارے لیے مکمل کردیں پھر ہم نے اپنی زندگی میں ان پر جتنا عمل کیا اسکی جزا .... جو ہمیں یوم آخرت میں ملے گی.
تو روز جزا کو جھٹلانے والا شخص وہ ہوگا نا جو اسلام کی تعلیمات کو جھٹلائے... جو یوم آخرت پر یقین نا رکھتا ہو. جو اپنی مرضی سے عمل کرتا ہو.
الماعون کی پہلی آیت میں روز جزا کو جھٹلانے والے کا ذکر ... یعنی چھوٹی چھوٹی نیکیوں اور اچھے اعمال کو صرف وہی شخص اہمیت دے گا جو روز جزا یعنی اللہ کو ملنے اسے اپنے اعمال کے حساب دینے پر یقین رکھتا ہے اور اسکی رضا چاہتا ہے.
تو جھٹلانے والوں میں دو طرح کے لوگ شامل ہوئے ایک کفار اور دوسرا وہ لوگ جن کے بارے میں اللہ
کہتے ہیں کہ وہ دین کے کچھ حصے کو اپنالیتے ہیں اور بعض کو چھوڑ دیتے ہیں .....


اے اللہ ہمیں پورے کا پورا دین میں داخل ہونے میں مدد فرما اور ہمارے نیک اعمال قبول فرما ان پہ استقامت عطا فرما آمین






https://fbcdn-photos-b-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xfl1/v/t1.0-0/s480x480/13119042_1002553689851455_6355090992360650774_n.jp g?oh=83cace0863f8cd50f734e599f92b8a1b&oe=57A9908B&__gda__=1469812320_f36d5c4ecbaae343b4aaa5c8ac9f4ce 8

(https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1002553689851455&set=gm.587615311403548&type=3)

Iffat atiqa
05-07-2016, 12:25 PM
Aameen!

muzafar ali
05-07-2016, 07:34 PM
jazak Allah aamein

intelligent086
05-08-2016, 10:16 AM
ثمہ آمین یا رب العالمین
جزاک اللہ خیراً کثیرا

Mamin Mirza
05-08-2016, 11:41 AM
جزاک اللہ

Arosa Hya
05-08-2016, 11:55 AM
Thanks all
Khush rehye!