PDA

View Full Version : My Future Plans



singer_zuhaib
04-23-2016, 09:27 AM
The Message

میں جن جن درد و تکلیف سے گزرا ہوں یا گرز رہا ہوں میری دلی خواہش ہے کہ میرا سوہنا ربّ رحمان مجھے اس قابل بنائے کہ میں اپنے جیسے دکھ درد تکلیف سے گزرنے والے انسانوں کی خدمت کروں انکے لیے سکھ خوشی اور نجات کا سبب و وسیلہ بنوں

اور میری دلی تمنا آرزو اور خواہش ہے کہ پوری دنیا میں اسی Insaan or Insaaniyat - The Message کے نام سے دنیا کے کونے کونے میں انسانیت کی خدمت کے مختلف ادارے بناؤں جہاں تمام انسانوں کی بلا تفریق خدمت کروں اور دنیا سے جاتے جاتے ربّ رحمان کو راضی کر جاؤں

جس میں سب سے پہلے ایک سکول بناؤں جس کا نام انسان اور انسانیت - دی میسج ہو جہاں انسانوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے میں سب سے پہلے انسانیت پڑھائی جائے انسانوں کو آپس میں انسانیت سے رہن سہن سکھایا جائے

ایک ایسا ہسپتال بناؤں جس کا نام انسان اور انسانیت دی میسج ہسپتال ہو جہاں ہر عام و خاص کو مفت اور کم سے کم خچ میں اعلی اور بہترین علاج میسر ہو,جہاں ڈاکٹر کم اور انسانیت کے مسیحا زیادہ ہوں جہاں مریضوں کا علاج کرنے سے لے کر ان کو شفا ملنے تک ان سے انسانیت سے پیش آیا جائے

ایک ایسا Sheltor Home بناؤں جس کا نام انسان اور انسانیت -دی میسج شیلٹر ہوم ہو جہاں ہر بے سہارا و بے آسرا ,بے یارومدد گار انسان کو انسانیت کے ناتے اسے گھر جیسا ماحول مہیا کر کے اسکی خدمت کی جائے

ایک ایسا ادارہ بناؤں جس کا نام انسان اور انسانیت-دی میسج سکلز ہو جہاں انسانیت کے ناتے انسانوں کو مفت اور کم خرچ میں ہنر مند اور ملک و قوم کے لیے کار آمد انسان بنایا جائے

ایک ایسا ادارہ بناؤں جسکا نام انسان اور انسانیت - دی میسج کھانا ہو جہاں تمام غریب و مستحق انسانوں کو انسانیت کے ساتھ فی سبیل اللہ تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے

ان جیسے اور اسی طرح کے اور بیپناہ ادارے بناؤں جس کے تحت انسانوں کی انسانیت کے ناتے خدمت کروں اور اس خدمت سے انسانوں کو انسانیت پر چلتے رہنے اسے پھیلاتے رہنے کا میسج دوں

تاکہ شمع سےشمع روشن ہو تاکہ گلی گلی,نگر نگر,چپہ چپہ ملک و قوم میں اور ساری دنیا میں انسانیت کا بول بالا ہو انسانیت کا راج ہو اور ساری دنیا میں انسانیت کا میسج عام ہو جائے

یا ربّ رحمان مجھ ناکارہ انسان کو کارآمد بنا کے مجھ سے اپنی انسانیت کی خدمت کا کام لے کے مجھ سے راضی و خوش ہو جائے

یا واسیع یا سمیع یا مجیب- آمین.

ایکبار درود پاک پڑھ لیں.

وقاص

intelligent086
04-26-2016, 07:49 AM
http://www.mobopk.com/images/sobeautifulthanksfor.png