PDA

View Full Version : اسمارٹ فونز سے ڈیلیٹ تصاویر واپس



Rana Taimoor Ali
04-22-2016, 10:14 PM
http://i.dawn.com/large/2016/04/571a36b7b3fae.jpg


کیا کبھی اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر آپ سے غلطی سے کوئی ایسی تصویر ڈیلیٹ ہوئی جس کے بعد آپ پریشانی کا شکار ہوگئے ہو؟
اگر ہاں تو آپ واحد فرد نہیں جسے یہ تجربہ ہوا ہو ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوجاتا ہے اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ اپنی یادگار تصویر یا تصاویر کو واپس کیسے لایا جائے۔
مگر یہ جان لیں کہ ان ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں واپس لاسکتے ہیں۔
بس آپ کو طریقہ معلوم ہونا چاہئے۔
پہلے سب کچھ روک دیںاگر آپ کے اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کردیں اور اسے ائیرپلین موڈ پر لاکر سلیپ پر ڈال دیں۔ اگر کیمرے میں ایسا ہوتا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے دو چیزیں ہوتی ہیں، پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے، دوسری یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے، ان کو واپس لانے کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔
کچھ بھی مت خریدیںایسی متعدد اپلیکشنز ہیں جو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر سے پریشان لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں اور فری ٹرائل کے نام پر آزمانے کی دعوت دیتی ہیں، مگر ان تصاویر کی واپسی کے لیے کافی خرچہ ہوجاتا ہے، یہ ایپس مکمل طور پر فراڈ تو نہیں ہوتیں اور بیشتر کام بھی کرتی ہیں مگر وہ مفت نہیں ہوتا۔
اینڈرائیڈ فون صارفین کیا کریںاینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کے لیے بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے DiskDigger کا جاتا ہے، جس کا بیسک فوٹو اسکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے cache میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے تاہم ان کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے ، تاہم اگر یہ کام نہ کریں تو پیڈ ایپ جیسے Dr. Fone for Android ضرور کارآمد ثابت ہوگی۔
آئی فون صارفین کیا کریںگزشتہ سال آئی او ایس میں ' recently deleted ' کا اضافہ کیا گیا جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں، اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بناسکتے ہیں، یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔
میموری کارڈ میں موجود تصویر کیسے واپس لائیں؟میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کے لیے بہترین ایپ Recuvaہے جو ونڈوز 10 پر مفت ہے۔ اسے ڈاﺅن لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔

muzafar ali
04-23-2016, 07:06 AM
boht hi behtreen sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya

Mamin Mirza
04-23-2016, 09:55 AM
thanks for sharing................!!

intelligent086
04-24-2016, 09:56 AM
موبائل صارفین کے لیئے اہم اور مفید معلومات
شیئر کرنے کا شکریہ

Dr Danish
06-29-2017, 11:41 PM
Informative.....
Thanks for sharing

intelligent086
07-01-2017, 01:12 AM
رائے کا بہت بہت شکریہ

Moona
01-15-2018, 12:07 AM
Informative and useful Sharing
:Nice:
t4s