PDA

View Full Version : Writer Section Celebrations April 2016



Mamin Mirza
03-25-2016, 11:22 AM
اسلام و علیکم
امیدِ واثق ہے کہ اللہ سائیں کی مہربانی سے آپ سب ہشابشاش ہونگے


حاضر ہوں گوشہءِ مصنفین کے مقابلے کے اعلان کے ساتھ۔
اس بار نہ کسی تصویر کا عنوان تجویز کرنا ہے نہ ہی کوئی ادھورا جملہ مکمل کرنا ہے
بلکہ آپ سب کو اس بار ایک مکمل تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر کرنی ہے
اورموضوعِ تحریر ہے


ذرائع ابلاغ اور ان کا کردار


یعنی آپ کوذرائع ابلاغ کی کارکردگی ضبطِ تحریر میں لانی ہے۔۔۔۔مثبت منفی جس پہلویا زاویئے سے لکھنا چاہیں۔پر دھیان رہے کہ ذرائع ابلاغ میں برقیاتی(الیکڑانک) اور مطبوعاتی(پرنٹ) دونوں ذرائع ابلاغ شامل ہوں اور اسی طرح تفریحی یعنی انٹرنیمنٹ اور اخباری یعنی نیوز بھی۔


قوانین برائے مقابلہ
١:تحریر آپ کی ذاتی تحریر کردہ ہو۔
٢:اردو اور رومن اردو دونوں میں لکھنے کی اجازت ہے۔
٣: تحریر آرٹیکل کی صورت میں ہو،کسی افسانے یا قصے کہانی کے نہیں۔
٤: سنجیدہ اور مزاحیہ کسی بھی پیرائے میں تحریر،تحریر کی جاسکتی ہے۔
٥: الفاظ کی کوئی قید نہیں۔
٦: تحریر کا عنوان آپ کی مرضی کا ہوپر موضوع جو دیا گیا ہے وہی ہونا چاہیئے۔
٧: تحریر ایک الگ تھریڈ میں اردو تہذیب کے گوشہ ءِ مصنفین میں پوسٹ کرکے اس تھریڈ کا لنک یہاں اس تھریڈ میں پوسٹ کرنا ہے۔
دھیان رہے اگر لنک پوسٹ کرنے سے چوک گئے تو تحریر خواہ کتنی ہی دلچسپ اور عمدہ کیوں نہ وہ شاملِ مقابلہ نہیں سمجھی جائے گی۔
٨: کوئی غیر اخلاقی لفظ یا بات ضبطِ تحریر میں لانے سے پرہیز کریں۔
٩: مقابلے کی آخری تاریخ ٢٠ اپریل ٢٠١٦ ہے۔

CaLmInG MeLoDy
03-25-2016, 04:52 PM
bohot umda topic..main jald likhti hon.

Mamin Mirza
03-25-2016, 05:45 PM
bohot umda topic..main jald likhti hon.

Hain ji,Sachi Ji
Chalain likhain ji hum muntazir rahain ge aapki entery k :)