PDA

View Full Version : Compt For Urdu Adab April 2016



Mamin Mirza
03-08-2016, 11:46 PM
اسلام وعلیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ سائیں کے کرم سے بخیر وعافیت ہونگے۔


اردو ادب کے ماہانہ مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس ماہ آپ نے ہاشم ندیم کی کسی بھی تحریر سے اپنی پسند کا اقتباس شیئر کرنا ہے۔




قوانین برائے مقابلہ
١: اقتباس اردو اور رومن دونوں رسم الخط میں شئیر کیاجاسکتاہے۔
٢: اقتباس اسی تھریڈ میں پوسٹ کرنا ہے۔
٣: ایک حصہ جوپہلے کسی رکن نے شاملِ مقابلہ کردیا ہو اسے کوئی دوسرا رکن شامل نہیں کرسکتا۔
٤: ایک رُکن ایک بار ہی شریکِ مقابلہ ہوسکتا ہے۔
٥: کسی غلطی کی درستگی کی اجازت ہے،شئیرنگ بدلنے کی نہیں۔
٦: مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ ٢٠ اپریل ٢٠١٦ ہے۔

Arosa Hya
04-10-2016, 02:19 PM
http://1.bp.blogspot.com/-xzze7TuStRM/VPq1wpgwQCI/AAAAAAAAAlY/QnbVou5YD2o/s1600/3.jpg

$low Poision
04-11-2016, 03:45 PM
http://3.bp.blogspot.com/-W8u9mpadmZ8/VXkqMUuZmlI/AAAAAAAABWo/-CVoacmUcIc/s1600/3.jpg

CaLmInG MeLoDy
04-11-2016, 04:13 PM
http://magazine.jang.com.pk/upload_image/10/21526_11_24_2013_2.gif

afaq ali
04-12-2016, 11:06 AM
ہم تقدیر کو کتنی آسانی سے اپنی ناکامیوں اور زندگی کی تلخیوں کا الزام دیتے رہتے ہیں
لیکن کبھی تقدیرسے ان نعمتوں کی وجہ سے پیار نہیں کرتے ،
جو اس نے ہماری زندگی میں قدم قدم پر فراہم کر رکھی ہوتی ہیں۔




عبدﷲ
ہاشم ندیم

Zehra Dawood
04-12-2016, 11:09 AM
ہر انسان کی بہت سی تہیں ھوتی ہیں۔۔۔۔ پیاز کی طرح۔۔۔۔۔۔
اسے جتنا چھیلو اتنی ہی مرتبہ ایک نئی تہہ ابھر آتی ہے۔۔۔۔۔ اب یہ چھیلنے والے پر منحصر ہے کہ وہ دوسرے کی کتنی کھوج کر سکتا ہے۔

خدا اور محبت
ہاشم ندیم

muzafar ali
04-12-2016, 03:41 PM
http://www.urdutehzeb.com/attachment.php?attachmentid=4708&stc=1

intelligent086
04-17-2016, 09:55 AM
یا خدا.............تو جانتا ہے
کہ میں تیری کائنات کا سب سے حقیر زرہ ہوں، لیکن میری کم ظرفی کی داستانیں آسمان سے بھی بلند ہیں۔ میری حقیقت سے اور میرے دل میں چھپے ہر چور سے بس تو ہی واقف ہے۔ میرے گناہوں کی فہرست کتنی بھی طویل سہی، تیری بےکراں رحمت سے کم ہے۔ سو، میری منافقت... بھری توبہ و معافی کو یہ جانتے ہوئے بھی قبول فرما کہ توبہ کرتے وقت بھی میرے دل کا چور مجھے تیری نافرمانی پر مستقل اُکساتا رہتا ہے۔ پھر بھی تجھے تیرے پیارے صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ میری لاج رکھنا۔ میرے عیبوں پر اور میری جہالت پر پردہ ڈالے رکھنا۔ میرے مولا! تیرا ہی آسرا ہے، تو ہی عیبوں کا پردہ دار ہے۔ میری جھولی میں سو چھید ہیں، پھر بھی یہ جھولی تیرے سامنے پھیلی ہوئی ہے۔ اسے بھر دے میرے مالک۔

(اقتباس: ہاشم ندیم کے ناول "عبداللہ" کے باب "آخری مسیحا" سے