PDA

View Full Version : بوڑها ہونا بڑا دلچسپ کام ہے



CaLmInG MeLoDy
02-26-2016, 02:16 PM
بوڑهے"
بوڑها ہونا بڑا دلچسپ کام ہے لیکن اس میں خرابی یہ ہے کہ اس کے لیے بہت ویٹ کرنا پڑتا ہے. بڑهاپے میں ویسے تو کئی ایسی بیماریاں ہیں جو اپنا گهر سمجه کے پاس رہنے آجاتی ہیں لیکن نصیحت ان میں سب سے خطرناک بیماری ہے جو خودبخود لگ جاتی ہے. اگر کوئی بوڑها نصیحتیں نہیں کرتا تو یقین کریں یا تو وہ بوڑها نہیں ہے یا پهر اس کی زبان نہیں ہے. ویسے دیہاتی بوڑهے تو اتنے ٹیلنٹڈ ہیں کہ اشاروں سے بهی نصیحتیں کرلیتے ہیں. بالکہ ان کے پاس تو اتنا تجربہ ہے کہ آنکهوں آنکهوں میں ہی پوری بات کہ دیت
ے ہیں. مجهے بوڑهوں سے ایک ہی شکوہ ہے کہ یہ خود ساری زندگی تجربات کرتے رہتے ہیں اور جب ان تجربات کے بولنے کا وقت آتا ہے تب ان کی یا تو زبان ساته نہیں دیتی یا پهر سانس. یورپین عوام کے خوش وخرم رہنے کی ایک وجہ یہ بهی ہے کہ یہ بزرگوں کو اولڈ ہومز میں چهوڑ آتے ہیں تاکہ انہیں ہر روز صبح دوپہر شام نصیحتوں کے کیپسول نہ نگلنے پڑیں. ویسے ایک بات سمجه نہیں آئی کہ بوڑهے لوگ بچوں کی طرح حرکتیں کرنے لگتے ہیں تو یہ بچے لوگ بوڑهوں جیسی حرکتیں کیوں نہیں کرتے میرا مطلب ہے یہ کہیں آرام سے کیوں نہیں بیٹه سکتے.. ویسے ہماری ذاتی تحقیق کے مطابق بے بی سے بابا بننے کے درمیانی عرصے کو زندگی کہتے ہیں یعنی "ی" سے "الف" تک سفر، ہمارے ہاں اکثر گهروں میں بزرگ اس لیے رکهے جاتے ہیں تاکہ وقتا فوقتا ان کے مشوروں کے مخالف کام کیا جائے،
پچهلے دنوں ہمارے ایک پیارے سے دوست جو ابهی شدید بزرگ ہیں مجه سے بولے کہ
"میں ایک تنظیم بنانا چاہتا ہوں جو حقوق بزرگاں کے لیے کام کرے گی جس میں سب 70 سال سے اوپر والے بزرگ ہوں گے اور کسی جوان کو ہمارے پاس آنے کی اجازت نہیں ہوگی"
میں نے بهی بول دیا
"بابا جی لیکن اگر کسی بزرگ کو واش روم آگیا تو کیا کریں گے"
وہ دن اور آج کا دن بابا جی ہزار بار بار معافی مانگنے کے باوجود مجه سے نہیں بولے..
پہلے مجهے دو قسم کے بزرگ اچهے لگتے تهے ایک سگریٹ حقہ پینے والے دوسرے پیار محبت کی باتیں کرنے والے، اب مجهے ایک ہی قسم کے بزرگ اچهے لگتے ہیں سگریٹ پیتے ہوئے پیار محبت کی باتیں کرنے والے...
میں نے سنا ہے عورتیں بهی بوڑهی ہوتی ہیں لیکن آج تک کوئی بوڑهی عورت میں نے دیکهی نہیں. عورتوں کے بوڑها نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بهی ہے یہ کبهی مانتی ہی نہیں کہ بوڑهی ہو گئی ہیں. ان کے بس میں ہو تو کفن بهی پسندیدہ رنگ کا لے کر قبر میں جائیں.

intelligent086
02-26-2016, 04:12 PM
عمدہ اور لاجواب ۔:-ss ۔

muzafar ali
02-26-2016, 08:00 PM
nice sharing aur lajawab kam