PDA

View Full Version : یوٹیوب کا نیا دلچسپ فیچر متعارف



Rana Taimoor Ali
02-26-2016, 12:27 AM
http://i.dawn.com/large/2016/02/56cf38e5204fc.jpg


یوٹیوب نے اپنے فیس بلورنگ فیچر کو توسیع دیتے ہوئے اب صارفین کو حرکت کرتی چیزوں کو دھندلانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔یوٹیوب پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد آپ اس نئے فیچر تک رسائی نیو کاسٹیوم بلورنگ ٹول کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں جو بلورنگ ایفکٹس کے اندر موجود ہے۔آپ وہاں جاکر کسی بھی چیز کے اوپر ایک باکس بناسکتے ہیں جو اسے دھندلا کردے گا اور پھر یوٹیوب خود دیکھے گا کہ وہ شے یا آدمی ویڈیو میں کہاں تک حرکت کرتا رہا ہے اور اس کے مطابق اسے بلور کردے گا۔مثال کے طور پر ایسے :
https://media.giphy.com/media/xT9DPtjjeT3xjxSImY/200_s.gif
جب آپ وہ باکس بنائیں گے تو وہ یوٹیوب کی ایڈیٹنگ ٹائم لائن پر ایک عنصر کے طور پر شو ہوگا جس کی مدد سے آپ آسانی سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں کہ کب وہ شے نظر آئے اور کب غائب ہوجائے۔اور ہاں ویڈیو میں کسی بھی مقام پر اس باکس کا سائز بدلا بھی جاسکتا ہے۔
https://media.giphy.com/media/xT9DPsAUYTHNt0z4oo/giphy.gif
اگر آپ نہیں چاہتے کہ دھندلا کیا جانے والا حصہ خودکار طور پر حرکت کرے تو آپ ایڈیٹنگ ٹائم لائن پر لاک بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔یوٹیوب کا
کہنا ہے کہ یہ فیچر ہم نے لوگوں یا کسی بھی قسم کے ڈیٹا کو دھندلانے کے لیے فراہم کیا ہے تاکہ صارفین انہیں ہٹائے بغیر آسانی سے ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں۔

intelligent086
02-26-2016, 02:13 AM
ماشاءاللہ
اہم اور مفید معلومات
بہت عمدہ

muzafar ali
02-26-2016, 08:17 AM
boht achi information hai thanks for nice sharing

muzafar ali
02-26-2016, 08:17 AM
boht achi information hai thanks for nice sharing

Mamin Mirza
02-26-2016, 09:32 AM
Thanks for sharing

Abu Affan
02-27-2016, 01:06 PM
بہت ہی عمدہ فیچر متعارف کروایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلومات کی فراہمی کے لئے بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Akhzar Ali
02-29-2016, 08:24 PM
شكرا للمشاركة