PDA

View Full Version : گوگل سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں



Rana Taimoor Ali
02-25-2016, 11:00 PM
اپنے اسمارٹ فون کو کھونا کا تجربہ اگر آپ کو ہوا ہے تو اندازہ ہوگا کہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔یقیناً اگر وہ چھین نہیں گیا مگر سائلنٹ ہو تو کسی اور فون سے کال کرکے ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوتا اور کافی تلاش کرنا پڑتی ہے۔خوش قسمتی سے گوگل نے ایک ایسا آسان اور تیز رفتار طریقہ تیار کررکھا ہے جو گھر یا دفتر وغیرہ میں گم ہوجانے والے اسمارٹ فونز کو باآسانی تلاش کرسکتا ہے مگر اکثر افراد اس سے واقف نہیں۔یہ بہت زیادہ آسان ہے سب سے پہلے تو گوگل پر جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس گوگل اکاﺅنٹ سے سائن ان ہو جس پر آپ کا فون
رجسٹرڈ ہے۔
http://i.dawn.com/primary/2016/02/56cf2ce71a3ff.jpg
اسکرین شاٹ

اور پھر سرچ بار پر یہ ٹائپ کرکے انٹر کریں Where's my phone?۔
http://i.dawn.com/primary/2016/02/56cf2ce7be505.jpg
اسکرین شاٹ



آپ کے سامنے ایک نقشہ آجائے گا اور کچھ دیر بعد آپ کے فون کی لوکیشن بھی ظاہر ہوجائے گی۔
http://i.dawn.com/primary/2016/02/56cf2ce7ef685.jpg
اسکرین شاٹ

اور ہاں اگر آپ کا فون گھر یا دفتر وغیرہ میں سائلنٹ حالت میں گم ہوا ہو تو فون کی لوکیشن ملنے کے بعد اس کی رنگ بھی فل والیوم سے بجا سکتے ہیں تاکہ اسے ڈھونا جاسکے اور وہ بیل سائلنٹ پر بھی چلے گی۔
http://i.dawn.com/primary/2016/02/56cf2ce78e473.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ گوگل کے ڈیوائس منیجر کا حصہ ہے اور آپ دور بیٹھ کر بھی فون کو لاک یا اس کے اندر موجود مواد کو صاف کرسکتے ہیں۔
http://i.dawn.com/primary/2016/02/56cf2ce820c2a.jpg

اسکرین شاٹ



اور ہاں آئی فون صارفین کے لیے یہ طریقہ کارآمد نہیں بلکہ یہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر ہی کام کرتا ہے، آئی فون پر اس سے ملتا جلتا ٹول تو موجود ہے مگر گوگل جیسا آسان نہیں۔

Mamin Mirza
02-25-2016, 11:14 PM
​thansk for sharing.................!!!

Dilkash
02-25-2016, 11:54 PM
Oooo.. weldone

intelligent086
02-26-2016, 02:15 AM
ماشاءاللہ
اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
بہت عمدہ

Admin
02-26-2016, 07:28 AM
let me check in prctically

muzafar ali
02-26-2016, 08:26 AM
nice sharing lajawab kam boht achi information hai thanks for nice sharing

CaLmInG MeLoDy
02-26-2016, 01:46 PM
wow..let me try..

Abu Affan
02-27-2016, 01:13 PM
وہی تو میں سوچ رہا تھا کہ میرے ائی فون کو کیوں نہیں کھوج رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے نقشہ ہی نہیں ایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہا
اس کے لئے فون میں لوکیشن کو ان کرنا ہوگا نا۔۔۔؟؟
بہت ہی اچھا اور معلوماتی دھاگہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Arosa Hya
03-09-2016, 04:29 PM
mai ne apny lost cell ka data aise hi saaf kia tha phir dead krwa dia cell