PDA

View Full Version : وائی فائی سگنل کی صلاحیت کیساتھ اپنے اندر &



intelligent086
02-18-2016, 05:33 AM
وائی فائی سگنل کی صلاحیت کیساتھ اپنے اندر کتابیں رکھنے والا دلچسپ پتھر

http://dunya.com.pk/news/2016/February/02-18-16/news_big_images/727558_51244982.jpg.pagespeed.ce.gHB4ePyzPw.jpg

جرمنی کے میوزیم میں رکھا عجیب و غریب پتھر ڈیڑھ ٹن وزنی ہے لیکن چٹان کا یہ ٹکڑا اصل میں ایک وائی فائی راؤٹر ہے جس کے ایک کنارے پر آگ لگائی جائے تو اس سے سگنل خارج ہونے لگتے ہیں
برلن(دنیانیوز)جرمنی کے میوزیم میں رکھا عجیب و غریب پتھر ڈیڑھ ٹن وزنی ہے لیکن چٹان کا یہ ٹکڑا اصل میں ایک وائی فائی راؤٹر ہے جس کے ایک کنارے پر آگ لگائی جائے تو اس سے سگنل خارج ہونے لگتے ہیں اور اس کے اندر یوایس بی ڈرائیو بھی پوشیدہ ہے جب کہ اس میں جان بچانے والی کتابیں بھی موجود ہیں۔ یہ پتھر آرٹ کا ایک نمونہ ہے جسے برلن کے آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جس کا نام’’زندہ رہو‘‘ یعنی کیپ الائیو ہے ۔ آرٹ کے اس نمونے میں زندہ رہنے کے قدیم اور جدید تصورات کو سمودیا گیا ہے ۔ اس سے قبل قدرتی آفات میں بائیولائٹ چولہے استعمال ہوتے رہے جو ایک جانب تو کھانا پکانے اور دوسری جانب سمارٹ فون بھی چارج کرنے کا کام کرتے ہیں۔اس پتھر پر آگ کی گرمی پڑتے ہی یہ حرارت سے بجلی بنانا شروع ہوجاتا ہے اور اس سے وائی فائی سگنل خارج ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ پتھر کے مختلف حصوں پر یوایس بی پورٹ لگی ہیں جس میں موجود فائلیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس پتھر میں کسی مشکل حالات میں زندہ رہنے والے اسباق اور رہنما تحریریں پی ڈی ایف کی صورت میں موجود ہیں۔ اسی طرح جدید مغربی ثقافت کے لحاظ سے تحریریں موجود ہیں، مثلاً ڈرون سے بچنے کے طریقے ، تنہا خواتین کے زندگی گزارنے کے طریقے اور دیگر مضامین موجود ہیں۔

Dr Danish
06-29-2017, 11:43 PM
Informative.....
Thanks for sharing

intelligent086
07-01-2017, 01:09 AM
رائے کا بہت بہت شکریہ

Moona
01-15-2018, 12:10 AM
Informative and useful Sharing
:Nice:
t4s