PDA

View Full Version : کھیوڑہ کیسے جائیں؟



intelligent086
02-17-2016, 05:44 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14859_40725846.jpg.pagespeed.ic.oAtfbT9UzF .jpg

کھیوڑہ جانااب کچھ مشکل نہیں رہا۔ موٹر وے کی تعمیر کے بعد یہ سفر نہ صرف آسان بلکہ دلچسپ ہوچکاہے۔لاہوراسلام آباد موٹر وے کی لمبائی 367 کلومیٹر ہے۔ لاہور سے یہ شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، کوٹ مومن، سالم، لِلہ، کلر کہار، بلکسار اور چکری سے گزرنے کے بعدراولپنڈی اور اسلام آباد کے باہر ختم ہو جاتی ہے ۔ آگے ایم 1 (M1) شروع ہو جاتی ہے، جو اسلام آباد/راولپنڈی کو پشاور سے ملاتی ہے ۔ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے ایم 3 (M3) کا انٹرچینج آتا ہے، جو فیصل آباد جاتی ہے۔ ایم ٹو لاہور کے مغرب سے ،لاہور بائی پاس پر بابو صابو انٹرچینج سے شروع ہوتی اور راوی دریا سے گزرنے کے بعد جی ٹی روڈ سے دور ہوتی چلی جاتی ہے۔ایم 3 انٹرچینج سے گزرنے کے بعد شمال مغرب کی جانب مڑتی ہے ، پھر یہ کلر کہار تک چلتی ہے، جہاں پر یہ کھیوڑہ کے علاقے میں نمک کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے ۔ موٹروے کا یہ علاقہ اپنے پرخطر موڑوں کی وجہ سے کچھ خطرناک تصور کیا جاتا ہے ۔ بہت سے علاقوں میں حد رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے ،جس کی پابندی کرناضروری ہے ۔ کوہستان نمک کی پہاڑیوں سے گزرنے کے بعد ایم 2 شمال کی طرف بڑھتی ہے اور راولپنڈی سے مغرب میں اسلام آباد لنک روڈ کے انٹرچینج پر ختم ہو جاتی ہے ۔ ایم 2 چھ لین پر مشتمل ہے اور اس میں بہت سی آرام گاہیں ہیں، جہاں پر کھانے پینے،نمازکی ادائیگی،پٹرول سٹیشن اور گاڑی کی مرمت وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ایم 2 کی تعمیر 1993ء میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورمیں شروع ہوئی اورانہیں نے اس کا افتتاح بھی کیاتھا۔ لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار اور للہ انٹرچینج سے راستے کھیوڑہ کے لیے نکلتے ہیں ۔ للہ انٹرچینج سے کھیوڑہ کاراستہ کچھ مختصر ہے البتہ کلر کہار کی جانب سے کھیوڑہ کا سفرکچھ مشکل اورلمباتوہے ،مگر یہ ساراراستہ قدرت کی فیاضیوں اورتاریخی آثارسے بھراہواہے۔ (کتاب ’’کھیوڑہ-نمک کاشہر‘‘مرتبہ:محمدنعیم مرتضیٰ سے مقتبس)

Moona
02-17-2016, 01:50 PM
intelligent086 Thanks 4 informative Sharing :)

intelligent086
02-18-2016, 04:37 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative Sharing :)



http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-19-2016, 09:38 PM
:)

CaLmInG MeLoDy
02-19-2016, 11:01 PM
Le dass. Last week ki travelling yad karwa di. Even pics are there

intelligent086
02-20-2016, 01:25 AM
Le dass. Last week ki travelling yad karwa di. Even pics are there

آہو تے ریپوٹیشن پوائنٹس بھی تو مل گئے تھے