PDA

View Full Version : Haath Aankhon Par Rakh Lainay Say Khatra Nahi jata



Mamin Mirza
02-16-2016, 11:31 AM
ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں جاتا
دیوار سے بھونچال کو روکا نہیں جاتا


واپس نہیں ہونا ہے تو پھر پاؤں کٹا لو
اِس موڑ سے آگے کوئ رستہ نہیں جاتا


دعوؤں کے ترازو میں تو عظمت نہیں تُلتی
فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا


فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتے
تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا


ظلمت کو گھٹا کہنے سے ٹھنڈک نہیں ملتی
شعلوں کوہواؤں سے تو ڈھانپا نہیں جاتا


چور اپنے گھروں میں تو نہیں نقب لگاتے
اپنی ہی کمائی کو تو لوٹا نہیں جاتا


اوروں کےخیالات کی لیتے ہیں تلاشی
اور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا


طوفان میں ہو ناؤ تو کچھ صبر بھی آجائے
ساحل پہ کھڑے ہوکے تو ڈوبا نہیں جاتا


دریا کے کنارے تو پہنچ جاتے ہیں پیاسے
پیاسوں کے گھروں تک کوئی دریا نہیں جاتا


فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکن
قانون سے قانون تو بدلا نہیں جاتا


اللہ جسے چاہے اسے ملتی ہے مظفر
عزت کو دکاںوں سے خریدا نہیں جاتا


مظفر وارثی

intelligent086
02-17-2016, 03:20 AM
عمدہ اور خوب صورت انتخاب
شیئرنگ کا شکریہ