PDA

View Full Version : ہم کلامی



singer_zuhaib
02-12-2016, 11:16 PM
The Message

بعض دفعہ ہم کسی انسان کو تنہائی میں بیٹھے بیٹھے خودبخود ہنستے اور کسی پل تنہائی میں خودبخود بیٹھے روتا دیکھتے ہیں در حقیقت ایسے انسان دنیا میں اپنوں کے ہوتے ہوئے بھی تنہا ہوتے ہیں جو اکثر ماضی میں زیادہ اور حال میں کم کم جیتے ہیں

جنکی یادیں اور یادوں سے جڑی باتیں ہی انکا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں,جنکے جذبات و احساسات و محسوسات انتہائی گہرے ہوتے ہیں اور جب جب وہ خود کو تنہا تصور کرتے ہیں تب تب خود کو ماضی کی گہرائیوں میں اتار کے ماضی کے جھروکوں میں کبھی کسی حسین و خوشگوار لمحوں کو پھر سے محسوس کرکے ہنسنے مسکرانے تو کبھی کسی دکھ و درد,رنج و الم کے لمحات میں خود کو کھو کر پھر بے اختیار رونے لگتے ہیں

ہاں! ایسے انسان نہایت نرم دل و نرم مزاج اور بے ضرر ہوتے ہیں جو دنیا کے دل دکھانے پے بھی بدلہ لینے یا بد دعا دینے کی بجائے ہدایت و مغفرت کی دعا دیتے ہیں

اور ہاں! دنیا ایسے ہی انسانوں کو ستانا,رولانا,تڑپانا,دکھ و اذیت و ضرر پہنچانا فرض اور حق اولین سمجھتی ہے اور انہیں پاگل,بزدل مخبوط الھواس کہتی,انپے ہنستی,طعنے اور باتیں کھستی رہتی ہے کیونکہ دنیا آپ کا ایک کے بعد ایک امتحان لیتی رہتی ہے

Pls Join insaaniyat


وقاص

intelligent086
02-14-2016, 03:58 AM
عمدہ اور خوبصورت
شیئر کرنے کا شکریہ