PDA

View Full Version : قابل رحم انسان



singer_zuhaib
02-12-2016, 07:40 PM
the msg

ہم اکثر روڈ پے نشے میں دھت انسان حال بے
حال نظر آتے ہیں. انکو دیکھ کے دل بہت دکھتا ہے کہ کاش ان کو پھر سے زندگی کی طرف لا سکتا پھر سے انہیں ایک اچھا اور زمہ دار شہری بنانے کے مواقع فراہم کر سکتا

پر بے بس ہوں مجبور ہوں کچھ نہیں کر سکتا انکی فلاح کے لیے,پر ساری بات کرنے کا مقصد اتنا ہے کہ ایسے نشئی انسانوں سے نفرت نہ کریں ہاں اس ماحول,اس انسان سے نفرت کریں جنہوں نے ان کو اس حالت تک پہنچایا اور ایسے انسانوں کو ہو سکے تو کوئی کپڑے,جوتے لا کے دے دیا کریں کچھ کھانا کھلا دیا کریں

کیونکہ یہ انسان دنیا کے ظلم و ستم کے مارے اور ستاتے ہوئے اس حالت کو پہنچتے ہیں اور اندر و باہر سے ٹوٹے اور بکھرے ہوتے ہیں

ان کے ساتھ خیر و بھلائی کریں کہ اللہ عزوجل آپ کی نیت اور اعمال جاننے اور دیکھنے والا ہے.

وقاص

intelligent086
02-14-2016, 04:02 AM
عمدہ اور خوبصورت پیغام
شیئر کرنے کا شکریہ