PDA

View Full Version : گفتگو کے دوران انسانی رویوں کا جائزہ لینے 



intelligent086
02-05-2016, 05:49 AM
گفتگو کے دوران انسانی رویوں کا جائزہ لینے والا روبوٹ تیار

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/02/444141-robot-1454560555-768-640x480.jpg


نیویارک: عام طورپرانسان بات چیت کے دوران ایک دوسرے کا جائزہ بھی لیتے ہیں اورکچھ لوگ ایسی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جوگفتگو کے دوران ہی دوسرے انسان کا دل جیت لیتے ہیں اورکچھ لوگ دوسروں کو ٹکٹ کی باندھ کر دیکھتے جس دوران کچھ لوگ فوری آئی کنٹیکٹ ختم کردیتے ہیں لیکن یہی کام اب روبوٹ کریں گے کیونکہ جب کوئی ان سے گفتگو کرے گا تو یہ اس کے ساتھ انسانوں کی طرح مختلف سماجی رویوں کا مظاہرہ کریں گے اور لوگوں کو آئی کنٹیکٹ برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔
یونیورسٹی آف وسکنسن کے سائنسدان نے بڑی آنکھوں والا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گفتگو کے دوران سامنے والے کا جائزہ لے گا اور اس کے مطابق ردعمل کا مظاہرہ کرے گا۔ سائنسدان کا کہنا ہے کہ روبوٹ جب انسان کے ساتھ آنکھیں ملاتا ہے تو اس میں مختلف تبدیلیاں ہوتی ہیں جس سے لوگوں کے گفتگو کے انداز کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
سائنسدان کے مطابق دن بھر جب آپ لوگوں سے ملتے ہیں تو مختلف لوگوں کے غیر محسوس سگنلز ہماری آنکھوں کے سامنے آتے ہیں جن میں کچھ لوگ ہمدردی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ شکایت لیے ہوتے ہیں اور کچھ عجیب وغریب انداز سے دیکھتے ہیں، ان سب کو سوشل گیزنگ کہا جاتا ہے اور انہیں رویوں کو روبوٹ میں پروگرام کیا گیا ہے۔
سائنسدان نے لیب میں کچھ لوگوں کی گفتگو کو فلم کیا اور دیکھا کہ وہ کس طرح ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، پھر انہوں نے اسے پروگرام کرکے کپمیوٹر میں فیڈ کردیا، اب ایک مردہ میکینکل آنکھ مسلسل روبوٹ کو دیکھتی رہی جس سے روبوٹ نے کچھ بے چینی محسوس کی اور اس نے اپنی نگاہ اس آنکھ سے ہٹانے کی کوشش کی۔ سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بات سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کب لوگ ایک دوسرے سے آنکھیں ملانا چھوڑ دیتے ہیں۔
سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جب آنکھ نے مسلسل روبوٹ کو دیکھا تو اس نے بھی انسان کی طرح ادھر ادھر دیکھنا شروع کردیا جس سے اس بات کو سمجھنے کا موقع ملا کہ انسان کس پوائنٹ پر ایسا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے انسان کو اپنی شخصیت کو بہتر انداز میں وضاحت کرنے میں مدد ملے گی اور دوسروں کو متاثر کرنے کا فن بھی آئے گا۔اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ شرمیلے یا اپنی شخصیت میں رہنے والے ہوتے ہیں وہ جلد آئی کنٹیکٹ یا آنکھوں کا ملانا چھوڑ دیتے ہیں جب کہ جو لوگ زیادہ ملنساز ہوتے ہیں وہ دیر تک آئی کنٹیکٹ رکھتے ہیں اور روبوٹ لوگوں کو اس عادت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح کے روبوٹ دنیا کے کئی ممالک میں تخلیق کیے جا رہے ہیں جیسے سنگا پور ایک روبوٹ ریسیپشنسٹ رکھا گیا ہے جو گاہکوں کے ساتھ گفتگو کرتا ہے اور منفی اور مثبت رویوں کا اظہار کرتا ہے۔

Moona
02-11-2016, 11:39 PM
intelligent086 Bhai
Thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-12-2016, 02:10 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Bhai
Thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif