PDA

View Full Version : کارل ساگاں، ایک عظیم ماہرِ فلکیات



intelligent086
02-04-2016, 06:12 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/14761_77159030.jpg

خلا کی تاریک خاموشی اور پراسراریت نے انسان کو ہمیشہ سے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ تاریخ میں بہت سے لوگوں نے خلائی اسرار کا پردہ چاک کرنے اور انسان کو دوسری دنیاؤں سے متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔ کارل ساگاں ان میں سے ہی ایک ہیں جنہوں نے اپنی تحقیق و تصانیف کے ذریعے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کے لیے سائنس کو آسان بنا دیا۔ ماہرینِ فلکیات کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف پیچیدہ خلائی گتھیاں سلجھائیں بلکہ زمین سے دور کائنات میں بسنے والی ان دیکھی مخلوق سے رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے۔ کارل ساگاں 1934ء میں امریکی ریاست نیویارک میں ایک مزدور کے گھر پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن سے ہی دوسری دنیاؤں کے بارے میں جاننے کا شوق تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ سائنسی بنیاد پر درست رابطے کا فقدان انسان اور خلائی مخلوق کی ملاقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اسی سوچ کی بنا پر انہوں نے فلکیات کی تعلیم حاصل کی اور خلائی تحقیق میں جت گئے۔ ان کے کام کی بدولت فلکیات کی طبعی ساخت، سائنس اور نظریات میں نہایت اہم پیش رفت سامنے آئیں۔انہوں نے تحقیقی امور میں تنقیدی رویوں سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک کورس متعارف کرایا جسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا میں مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔ کارل ساگاں کا شمار امریکا کے انسان بردار خلائی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ 1960 ء تک یہی سمجھا جاتا تھا کہ سیارہ زہرہ کی سطح نرم ہے اور اس پر ہوا بھی موجود ہے۔ کارل ساگاں نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا کہ زہرہ سخت سطح اور کثیف کرہ ہوائی پر مشتمل گرم سیارہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیارے پر تابکار گیسوں کے اخراج کا انکشاف بھی کیا۔کارل ساگاں نے ہی سب سے پہلے یہ بتایا کہ سیارہ زحل کا چاند ٹائٹن نظام شمسی میں زمین کے علاوہ واحد جگہ ہے جہاں خاطر خواہ فضائی کرہ بھی موجود ہے۔ کارل ساگاں نے انسان کی جانب سے خلائے بسیط میں بسنے والی اجنبی ذہین مخلوق کے لئے برقی پیغامات بھی تیار کیے۔ انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں ۔ (بہ شکریہ: سجاگ)

muzafar ali
02-04-2016, 01:55 PM
Masha Allah boht Khoob

intelligent086
02-08-2016, 04:11 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-10-2016, 11:24 PM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 03:59 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif