PDA

View Full Version : بال پوائنٹ پن



intelligent086
02-02-2016, 06:17 AM
http://dunya.com.pk/news/taza/small_image/495x278x1174_64088500.jpg.pagespeed.ic.Wufddfyedf. jpg


سب سے پہلے 1938ء میں ہنگری کے ایک صحافی لزلوبیرو نے بال پوائنٹ پن بنایا۔ بیرو نے نوٹ کیا کہ اخبارات میں استعمال ہونے والی سیاہی جلد خشک ہو تی ہے اور اس کے استعمال کے بعد کاغذ بھی خشک رہتا ہے اور اس کے دھبوں کے نشان بھی نہیں آتے۔ اس نے سوچا کہ کیوںنہ اس سیاہی کو ایک من میں استعمال کیا جائے لیکن اس کو یہ مشکل پیش آرہی تھی کہ اتنی گاڑھی سیاہی پن میں چل نہیں سکتی۔ بہت سوچ و بچار کے بعد بیرو نے پلاسٹک کی ٹیوب کے آگے دھات کی ایک ننھی سی سلائیڈ جس کے منہ پر ایک چھوٹا سا گیند بھی لگایا کو استعمال کیا۔ اس پن سے لکھتے وقت وہ ننھا سا گیند گھومتا ہے اور اس گاڑھی سیاہی کو لکھنے کے کام لاتا ہے۔ اس قسم کی ایک ایجاد 1888ء میں جان ایل لاوڈ نے بھی کی تھی۔ وہ ایک ایسا قلم تھا جس سے کھالوں پر نمبر لگائے جاتے تھے۔ لیکن بیرو نے اپنے بال پوائنٹ کی رجسٹریشن ارجنٹائن میں کروا کے اس کے موجد ہونے کے حقوق اپنے نام کر لیئے۔ انہی دنوں برطانوی ہوائی جہاز کمپنی کو جنگ کے دنوں میں ایسے پنوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے بیرو کی اس نئی ایجاد سے فائدہ اٹھایا اور اس طرح بیرو کو بے پناہ کاروبار کے ساتھ ساتھ شہرت بھی مل گئی۔ دسمبر1945ء میں پہلی مرتبہ مائلز مارئن پن کمپنی کو ایسے قلم بازار میں فروخت کرنے کی اجازت مل گئی اور یوں بیرو کی ایجاد پبلک ہو گئی۔اس ایجاد کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ روزانہ دنیا بھر میں 14 کروڑ بال پوائنٹ فروخت ہوتے ہیں۔

Moona
02-10-2016, 11:22 PM
intelligent086 thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-11-2016, 04:03 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif