PDA

View Full Version : Thak Jata Hoon........................!!!



Mamin Mirza
02-01-2016, 11:03 AM
اشک آںکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
بوجھ پانی کا اٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں۔


پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ انھیں احساس نہیں
میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں


برف ایسی کہ پگھلتی نہیں پانی بن کر
پیاس ایسی کہ بجھاتےہوئے تھک جاتا ہوں


اچھی لگتی نہیں اس درجہ شناسائی مجھ کو
ہاتھ ہاتھوں سے ملاتے ہوئے تھک جاتا ہوں


غم گساری بھی عجب کارِ محبت ہے کہ میں
رونے والوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں


اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں


محسن نقوی

intelligent086
02-01-2016, 01:56 PM
واہ جی واہ
بہت عمدہ اور خوب صورت انتخاب
اشتراک کا شکریہ

Mamin Mirza
02-01-2016, 03:18 PM
واہ جی واہبہت عمدہ اور خوب صورت انتخاباشتراک کا شکریہPasandedgi ka shukriya par zara ye wazahat farmain kاشتراک یا تفویض???????