PDA

View Full Version : ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل &#



intelligent086
01-31-2016, 10:57 PM
ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل ایجاد

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/441015-fontus-1454003665-593-640x480.jpg


ویانا: آسٹریا کے ڈئزائنر نے ماحول دوست ایجاد کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ایسی بوتل بنائی ہے جسے سائیکل پر لگا کر سفر کے دوران ہوا کی نمی جمع کرکے اس سے قابلِ نوش پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
یہ جدید بوتل آسانی سے کسی بھی سائیکل پر نصب کی جاسکتی ہے اور عملِ تکثیف (کنڈینسیشن) کے تحت ہوا میں موجود پانی کے بخارات کو جمع کرکے انہیں صاف پانی کی شکل دے سکتی ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق ہوا میں نمی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی بوتل میں پانی اتنی ہی جلدی بننا شروع ہوجاتا ہے جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ نہ صرف مرطوب علاقوں بلکہ ریگستان کی فضاؤں سے بھی اس بوتل کے ذریعے پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/01/fontusinside.jpg
شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بوتل ’’فونٹس‘‘ کولر کی طرح کام کرتی ہے، جیسے جیسے سائیکل آگے بڑھتی ہے اندر ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے جو ہوا کی نمی کو پانی بناتی رہتی ہے اور پانی قطرہ قطرہ نیچے جمع ہوتا رہتا ہے کیونکہ بخارات جمع ہوکر مائع شکل میں بدلتے رہتے ہیں۔
ہوا میں اچھی نمی ہونے کی صورت میں یہ بوتل ایک گھنٹے میں آدھا لیٹر پانی جمع کرتی ہے اور اس کے لیے بہترین درجہ حرارت 30 سے 40 درجے سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد موزوں ہے جب کہ اس میں ایک فلٹر بھی نصب ہے جو پانی کو گردوغبار اور دیگر جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔
اگرچہ ابھی پانی جمع کرنے کے لیے تیز ہوا درکار ہوتی ہے لیکن اب اس بوتل میں ہوا اندر جذب کرنے والے خودکار نظام پر بھی کام ہورہا ہے اور ساتھ ہی انتہائی خشک اور گرم علاقوں میں پانی جمع کرنے والی بوتل پر بھی تحقیق جاری ہے۔

Moona
02-11-2016, 11:33 PM
intelligent086 Bhai
Thanks 4 informative sharing

intelligent086
02-12-2016, 02:14 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Bhai
Thanks 4 informative sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif