PDA

View Full Version : باب:بیت الخلاء جانے کے وقت کیا دعا پڑھے۔صح



intelligent086
01-30-2016, 01:26 AM
باب:بیت الخلاء جانے کے وقت کیا دعا پڑھے۔صحیح بخاری

بَاب مَا يَقُولُ عِنْدَ الْخَلَاءِ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۴۳ / حدیث مرفوع
۱۴۳۔حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ قَالَ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ تَابَعَهُ ابْنُ عَرْعَرَةَ عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ إِذَا أَتَی الْخَلَاءَ وَقَالَ مُوسَی عَنْ حَمَّادٍ إِذَا دَخَلَ وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ۔
۱۴۳۔آدم، شعبہ، عبدالعزیزبن صہیب، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ کہتے اللھم انی اعوذبک من الخبث والخبائث (اے اللہ میں ناپاک چیزوں اور ناپاکیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں) ابن عرعرہ نے شعبہ سے یہی الفاظ روایت کئے ہیں، لیکن غندر سے شعبہ سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ جب آپ بیت الخلاء آئے اور موسی نے حماد سے داخل ہونے کا لفظ روایت کیا، اور سعید بن زید نے عبدالعزیز سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ جب آپ بیت الخلاء جانے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے۔