PDA

View Full Version : باب:اعضاء وضو کو صرف ایک ایک چلو سے دھونا۔۔



intelligent086
01-28-2016, 02:28 AM
باب:اعضاء وضو کو صرف ایک ایک چلو سے دھونا۔۔صحیح بخاری


بَاب غَسْلِ الْوَجْهِ بِالْيَدَيْنِ مِنْ غَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۴۱ / حدیث متواتر : مرفوع
۱۴۱۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ بِلَالٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَمَضْمَضَ بِهَا وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَجَعَلَ بِهَا هَکَذَا أَضَافَهَا إِلَی يَدِهِ الْأُخْرَی فَغَسَلَ بِهِمَا وَجْهَهُ ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُمْنَی ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُسْرَی ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ عَلَی رِجْلِهِ الْيُمْنَی حَتَّی غَسَلَهَا ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً أُخْرَی فَغَسَلَ بِهَا يَعْنِي رِجْلَهُ الْيُسْرَی ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ۔
۱۴۱۔محمد بن عبدالرحیم، ابوسلمہ، خزاعی، منصوربن سلمہ، ابن بلال یعنی سلیمان، زید بن اسلم، عطاء بنیسار ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے وضو کیا، ایک چلو پانی لے کر اسی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اس سے اسی طرح کیا یعنی دوسرے ہاتھ کو ملا، اس سے منہ دھویا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا داہنا ہاتھ دھویا، پھر ایک چلوپانی لیا اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنے داہنے پیر پر ڈالا، یہاں تک کہ اسے دھو ڈالا، پھر دوسرا چلو پانی لیا اور اس سے دھویا یعنی اپنے بائیں پیر کو، پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔