PDA

View Full Version : باب:وضو کی فضیلت۔۔صحیح بخاری



intelligent086
01-28-2016, 02:21 AM
باب:وضو کی فضیلت۔۔صحیح بخاری


بَاب فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ
وضو کی فضیلت (اور ان لوگوں کی فضیلت) جو (قیامت کے دن) وضو کے نشانات سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۳۷ / حدیث مرفوع
۱۳۷۔حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ قَالَ رَقِيتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلَی ظَهْرِ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ فَمَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ يُطِيلَ غُرَّتَهُ فَلْيَفْعَلْ۔
۱۳۷۔یحیی بن بکیر، لیث، خالد، سعید بن ابی ہلال، نعیم مجمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں (ایک مرتبہ) ابوہریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ مسجد کی چھت پر چڑھا، تو انہوں نے (وہاں) وضو کیا (اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے لوگ قیامت کے دن وضو کے نشانات کے سبب سے غرًا محجلون (کہہ کر) پکارے جائیں گے، تو تم میں سے جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی چمک میں زیادتی حاصل کرے تو (وضوکی تکمیل کرکے) ایسا کرے۔