PDA

View Full Version : باب:بعض جائز باتوں کا چھوڑدینا۔۔صحیح بخار



intelligent086
01-27-2016, 02:49 AM
باب:بعض جائز باتوں کا چھوڑدینا۔۔صحیح بخاری



بَاب مَنْ تَرَكَ بَعْضَ الِاخْتِيَارِ مَخَافَةَ أَنْ يَقْصُرَ فَهْمُ بَعْضِ النَّاسِ عَنْهُ فَيَقَعُوا فِي أَشَدَّ مِنْهُ
اس شخص کا بیان جس نے بعض جائز چیزوں کو اس خوف سے ترک کردیا کہ بعض ناسمجھ لوگ اس سے زیادہ سخت بات میں مبتلا ہو جائیں گے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۲۷ / حدیث مرفوع
۱۲۷۔حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ الزُّبَيْرِ کَانَتْ عَائِشَةُ تُسِرُّ إِلَيْکَ کَثِيرًا فَمَا حَدَّثَتْکَ فِي الْکَعْبَةِ قُلْتُ قَالَتْ لِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ لَوْلَاأَنْ قَوْمَکِ حَدِيثُ عَهْدِهِمْ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِکُفْرٍ لَنَقَضْتُ الْکَعْبَةَ فَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ بَابٌ يَدْخُلُ النَّاسُ وَبَابٌ يَخْرُجُونَ مِنْهُ فَفَعَلَهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ۔
۱۲۷۔عبید اللہ بن موسی، اسرائیل، ابواسحق اسود کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن زبیر نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اکثر تم سے راز کی باتیں کہا کرتیں تھیں، تو بتاؤ کہ کعبہ کے بارہ میں تم سے انہوں نے کیا حدیث بیان کی ہے؟ میں نے کہا مجھ سے انہوں نے کہا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ اگر تمہاری قوم (جاہلیت سے) قریب العہد نہ ہوتی، ابن زبیر کہتے ہیں کہ کفر سے (قریب العہد ہونا مراد ہے) تو میں بے شک کعبہ کو توڑ کر اس کے لئے دو دروازے بناتا ایک دروازہ کہ جس سے لوگ (کعبہ کے اندر) داخل ہوتے اور ایک وہ دروازہ کہ جس سے لوگ باہر نکلتے، تو ابن زبیر نے (یہ سن کر) ایسا کر دیا۔